34 3

وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس میں 76ارب روپے کی کرپشن ,وزارت کی اپنی رپورٹ میں انکشاف


‘اسلام آباد(آن لائن)وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس میں 76ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے لیکن کسی افسر ،انجینئر کو سزا ہوئی ہے اور نہ ہی لوٹی ہوئی دولت واپس کی گئی ہے۔ اس بات کا انکشاف وزارت کی اپنی رپورٹ میں ہوا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ افسران نے قواعد و ضوابط کے برعکس 27ارب روپے کے ٹھیکے دئیے اور بھاری کرپشن کی۔ جن میں 1326سکیمیں بہاولپور کی تھیں جہاں سے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کا تعلق ہے جبکہ 5188سکیموں کے ٹھیکہ میں من پسند ٹھیکیداروں کو زیادہ ریٹس دئیے گئے ۔ رپورٹ کے مطابق وزارت کے اعلٰی افسرانسے متعلقہ صوبائی حکومتوں سے پیشگی اجازت لئے بغیر 16ارب روپے سے نئی سکیمیں بنائیں اور ٹھیکیداروں کیساتھ ملکر بھاری فنڈز ہضم کررکھے ہیں جبکہ 22ارب روپے کی ترقیاتی سکیمیں متعلقہ تکنیکی مراحل مکمل کئے بغیر جاری کرکے بھاری کرپشن کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کنٹریکٹ معاہدے ختم ہونے کے باوجود افسران نے 9ارب 62کروڑ سے زائد کی سکیمیں جاری رکھی ہیں اور ٹھیکیداروں کیساتھ ملکر قومی فنڈز ہضم کرکے افسران نے من پسند ٹھیکیداروں کو 5ارب 70کروڑ کے ٹھیکے دئیے ، مفت انشورنس کی گارنٹی لی اور نہ دیگر سیکیورٹی حاصل کی۔ پاک پی ڈبلیو کے

افسران نے ایم این ایز اور سینیٹر ز کی اجازت اور نشاندہی کے بغیر3ارب 78کروڑ کی ترقیاتی سکیمیں بنائیں اور اربوں روپے سے جاری کروا کر بھاری مالی بدعنوانی کی گئی ۔ اس سکینڈل کی تحقیقات کا حکم ہوا لیکن نہ کوئی افسر پکڑا گیا ہے اور نہ کسی کو سزا ہوئی ۔ ان میں 45نامور غیر سیاسی شخصیات کے حکم پر سوا ارب کی سکیمیں جاری ہوئی تھیں ۔ جبکہ صوبائی اسمبلی کے ممبران کے حکم پر اڑھائی ارب روپے کی سکیمیں بنائی گئیں ۔ رپورٹ کے مطابق متعلقہ اعلٰی حکام کی پیشگی اجازت کے بغیر 5ارب 47کروڑ روپے کی ترقیاتی سکیمیں جاری کی گئی تھیں۔ رپورٹ میں آپریشنل اختیارات نہ ہونے کے باوجود 58کروڑ روپے کی سکیمیں بھی جاری ہو چکی تھیں جبکہ 74کروڑ روپے کا ٹھیکہ ایک ایسے ٹھیکیدار کو الاٹ کیاگیا تھا جو ٹھیکہ لینے کا اہل بھی نہ تھا جبکہ ایک ٹھیکیدار نے کاغذ ات میں زیادہ میٹریل ظاہر کرکے 91کروڑ روپے کا ڈاکہ ڈال رکھا ہے جبکہ ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیے بغیر ایک ٹھیکیدار کو ایک ارب 32کروڑ روپے جاری کئے جاچکے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us