9

وزیراعظم سے اربوں روپے کے نقصان کا جواب مانگ لیاگیا


کراچی(آن لائن)سندھ حکومت کے ترجمان اورمشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ فرشتوں کی حکومت میں 270ارب روپے کی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں،دوسروں پر کرپشن کے الزام لگانے والے خان صاحب اس کرپشن کا جواب کب دینگے،انہیں چاہیے کہ وہ چینی اسکینڈل ادویات اسکینڈل میں اربوں روپے نقصان کا جواب دیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت اور مافیاز کا گٹھ جوڑ ہوگیا ہے کرپشن اور پی ٹی آئی ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں وہ جمعرات کو

سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی عوامی ایشوز کو اجاگر کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری کرپشن کے باعث اب ایسا لگتا ہے کہ پی ٹی آئی اور کرپشن لازم وملزوم ہیں،پی ٹی آئی کرپشن کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔ مشیر قانون نے کہا کہ عمران خان کے طرز عمل سے لگتا ہے کہ وہ ملک کے وزیراعظم نہیں بلکہ اپوزیشن لیڈر ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ کابینہ نے گزشتہ روز اپنے اجلاس میں گاڑیوں کے لئے اجرک اور مزار قائد والی نمبر پلیٹس کی منظوری دی ہے جس پر اعتراض کا کوئی جواز نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ ماحولیات نے ضلع ٹھٹھہ میں پام پلانٹیشن کا آغاز کیا ہے یہ پلانٹیشن پاکستان میں نہیں ہوتی اور پام آئل کو امپورٹ کرنے کے لئے چار ارب ڈالر سالانہ خرچ کئے جاتے ہیں۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہیدبینظیر بھٹو کا خواب تھا کہ پام آئل کے درخت پاکستان لگائے جائیں۔ٹھٹھہ کے

علاقے کاٹھور میں پام آئل کے درخت لگائے گئے تھے،پام آئل کے درخت اب پھل دینا شروع ہوگئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے پام آئل کی کوالٹی ملیشیا سمیت دیگر ممالک جیسی ہے۔مشیر قانون نے کہا کہ چین سے ہیوی مشینری آگئی ہے،آئندہ مہینے پام آئل پھل سے تیل نکالنا شروع کردیں گے،پندرہ سو ایکڑ زمین پر پام آئل درخت مزید لگائے جائیں تاکہ ہم پام آئل کی امپورٹ سے جان چھڑا سکیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی کاوش سے سالانہ چار ارب ڈالر کے خرچ کو کم کیا جا سکے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے چیلنج سے راہ فرار اختیار کئے ہوئے ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
2 دن اتنے بجے تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
2 دن تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
5 3
اڑھائی سال میں 14ہزار ارب کا قرضہ
4 2
52 فیصد پاکستانی آبادی ہائی بلڈ پریشر کا شکار
موبائل اکاؤنٹ
مافیاز نے لوگوں کے موبائل اکاؤنٹ سے پیسے نکلوانے کا نیا طریقہ ڈھونڈلیا
چینی
ایک اور چینی اسکینڈل
ٹرمپ
50فیصد تعلیمی وظائف پاکستانی خواتین کو دئیے جائیں ٹرمپ

تازہ ترین ویڈیو
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
5 4
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں

دلچسپ و عجیب
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
11 6
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu