93

وزیراعظم کاکراچی کیلئے 1100 ارب کے پیکیج کا اعلان


کراچی ( آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے ملکر کراچی کے مسائل کے حل کیلئے 11 سو ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کر دیا ہے ۔کراچی کے مسائل کو مستقل بنیادوں پرحل کریں گے۔سرکلر ریلوے بحال کی جائے گی جب کہ کوشش ہوگی پانی کا مسئلہ تین سال میں حل کرلیا جائے۔ہفتہ کو وزیراعظم کی زیر صدارت کراچی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزراء اسد عمر، شبلی فراز، علی زیدی اور امین الحق بھی شریک ہوئے۔اجلاس کے بعد میڈیاکو بریفنگ دیتے ہوئے

 

کہا وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی کے مسائل کے حوالے سے اجلاس میں تفصیلی گفتگو ہوئی اور فیصلہ کیا گیا کہ کراچی کے مسائل کو مستقل بنیادوں پرحل کریں گے، وفاق اور صوبے نے مل کر کراچی کے لیے 11 سو ارب روپے کا پیکج ترتیب دیا ہے جس کے تحت کراچی میں پینے کے پانی، سیوریج سسٹم، سولڈ ویسٹ، سڑکوں اور ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں سیوریج سسٹم مکمل طورپر ٹھیک کیا جائے گا اور سرکلر ریلوے بحال کی جائے گی جب کہ کوشش ہوگی پانی کا مسئلہ تین سال میں حل کرلیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں بارشوں سے جو تباہی سمیت دیگر مسائل کو ایک ہی دفعہ حل کرنیکافیصلہ کیا ہے۔کراچی میں مختلف اداروں کی مداخلت ہے اس لیے فیصلوں پر عمل درآمد کی نگرانی کے لیے کمیٹی بھی قائم کردی گئی جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز ایک جگہ پر ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے ہم نے کمیٹی بنائی۔ ٹڈی دل کے چیلنج سے نمٹنے کیلیے بھی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ بارشوں سے بلوچستان اور دیگراضلاع متاثر ہو ئے ہیں ۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے محسوس کیا کہ کراچی کا مسئلہ اہم ہے اس پر بات کرنا ضروری ہے، کراچی میں نالے ،نکاسی آب ،بے گھرافراد اور سولڈ ویسٹ کے مسائل ہیں کسی بھی مسئلے سے نمٹنے کے لیے کوآرڈی نیشن ضروری ہے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلیے ہمیں ہر وقت فوج کی مدد درک

 

ار ہوئی ہے اسی لیئے کر اچی کے نالوں کی صفائی کی ذمہ دار ی این ڈی ایم اے کو سونپی گئی ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے ملکر کورونا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے۔ ہم کراچی کے مسائل کے حل کے لیے بھی ملکر کام کریں گے۔ کراچی والوں کے لیے پینے کا پانی بڑامسئلہ ہے۔ کراچی میں ٹرانسپورٹ کیساتھ سڑکوں کابھی مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے انہیں کراچی کی انفراسٹریکچر سے متعلق بھی بریف کیا۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کراچی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسد عمر، شبلی فراز، علی زیدی اور امین الحق بھی شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ قبل ازیں کراچی پہنچنے پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔ وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور ممبر قومی اسمبلی عامر محمود کیانی بھی وزیراعظم کے ہمراہ کراچی آئے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
2 دن اتنے بجے تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
2 دن تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
5 3
اڑھائی سال میں 14ہزار ارب کا قرضہ
4 2
52 فیصد پاکستانی آبادی ہائی بلڈ پریشر کا شکار
موبائل اکاؤنٹ
مافیاز نے لوگوں کے موبائل اکاؤنٹ سے پیسے نکلوانے کا نیا طریقہ ڈھونڈلیا
چینی
ایک اور چینی اسکینڈل
ٹرمپ
50فیصد تعلیمی وظائف پاکستانی خواتین کو دئیے جائیں ٹرمپ

تازہ ترین ویڈیو
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
5 4
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں

دلچسپ و عجیب
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
11 6
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu