8

وزیراعظم کسی چیز کا نوٹس نہ لیں بس خود کو قرنطینہ میں رکھیں


اسلام آباد ( آن لائن ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہمارے وزیراعظم کے پاس دو ہی آپشن ہیں، وہ ایوان سے معافی مانگیں یا استعفیٰ دیں اورگھر چلے جائیں، حکومت کا یہ بجٹ ہر لحاظ سے فیل ہوچکا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہم نے بجٹ پر کافی طویل تقریریں کی ہیں۔ ملکی موجودہ صورتحال پروزیراعظم

کے پاس صرف2 آپشن ہیں ، وزیراعظم اس ہاؤس سے معافی مانگیں کہ غلطی ہوئی ہے یا ملک کی موجودہ صورتحال پر وزیراعظم استعفیٰ دیں۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان استعفیٰ دیں اور اورگھر چلے جائیں، وزیراعظم کا عہدہ کسی قابل شخص کو عہدہ دیا جائے، بجٹ تقریر میں کہا گیا پیٹرولیم قیمتوں میں کمی سے 42ارب کا ریلیف ملےگا ، بجٹ منظور ہونے سے قبل ہی عوام پر پیڑول بم گرایا گیا ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی جیبوں پرڈاکہ ڈالا گیا۔چیئرمین پی پی نے کہا اوگرا نے جو نوٹی فکیشن جاری کرنا تھا وہ کوئی وزیر کیسے کر سکتا ہے، پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کاتمام فائدہ آئل کمپنیوں کو پہنچا، یہ واپس اپنے حلقوں میں کیسے جائیں گے ،عوام کو کیا منہ دکھائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کے فیصلے کو فورم پر چیلنج کریں گے، یہ عوام کی جیب سے پیسے نکال کر آئل کمپنیوں کو منافع دے رہے ہیں، دواؤں کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ ہوا تو وزیراعظم نے نوٹس لیا، اب دواؤں کی قیمت میں

500 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم نے آٹے چینی اور ماسک کا نوٹس لیا تو ان کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ، وزیراعظم کسی چیز کا نوٹس نہ لیں خود کو قرنطینہ میں رکھیں۔ کوئی جعلی ڈگری کو سپورٹ نہیں کرے گا،ا پنے پائلٹس، سول ایوی ایشن کی عالمی سطح پر کردار کشی کرتے ہیں، کوئی کمزوری ہوتو اسکا حل نکال سکتے ہیں۔پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ حکومت سمجھتی ہے جس کو بھی نوکری ملتی ہے وہ سیاسی ہے، لوگوں کو بے روزگار کرنا کس قسم کا ریلیف ہے، تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنا ظلم ہی ہوتا ہے، حکومت کی کورونا کے حوالے سے کوئی واضح پالیسی نہیں ، یہ نالائق اور نااہل ہیں کام نہیں کر سکتے۔انھوں نے مزید کہا کہ حکومت کا یہ بجٹ ہر لحاظ سے فیل ہوچکا ہے ، یہ بجٹ کورونا اور نہ زراعت کے خطرے کا مقابلہ کرتا ہے ، حکومت نے ہر پاکستانی کے جیب پر ڈاکہ ڈالا ہے ، جس جس پر کرپشن کا الزام لگا وہ سب باعزت بری ہوئے، جب ہم باعزت بری ہوں گے توان کے لوگ جیل میں ہوں گے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ راجہ پرویزاشرف سے معافی مانگیں جس کی کردار کشی کی گئی، جہانگیر ترین لندن میں مزے اڑا رہے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us