کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر خاتون صحافی نے وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے ایسی تفصیلات سوشل میڈیا پرشئیر کردیں کہ ہرطرف ہنگامہ کھڑا ہو گیا ۔ انھوںنے وزیراعظم کی دورہ کراچی کے دوران مصروفیات یہاں تک کہ کھانے پینے کے معمولات کو بھی سوشل میڈیا پر ڈال دیا، اور ساتھ
میں ہی ایک شخص کے نام کے سپیلنگ غلط ہونے پر طنز بھی کرڈالا۔ تاہم اس قدر حساس نوعیت کی معلومات شئیر کیے جانے کی آخر وجہ کیا ہے، یہ سمجھنا مشکل ہے۔ ثنا بچہ کی جانب سے شئیر کی گئی معلومات میں یہ تک بتایا گیا ہے کہ کس وقت وہ جہاز کا سفر کریں گے اور کب وہ بذریعہ روڈ جائیں گے۔
یہ حساس معلومات لوگوں تک پہنچانا یقینی طور پر ایک سکیورٹی رسک ہے۔ ملک کے وزیراعظم کے دورہ کراچی کے سکیجوئل کو سوشل میڈیا پر ڈال کر عقیل کریم ڈھیڈی کے نام کے سپیلنگ کا مذاق اڑاکر کس کو خوش کرنے کی احمقانہ حرکت کی جارہی ہے، سمجھ سے بالاترہے۔