4

وزیر اعظم سے استعفیٰ طلب


تیونس (ویب ڈیسک) تیونس کے وزیراعظم الیاس الفخفاخ مستعفی ہوگئے۔ صدر قیس سعید کو استعفی پیش کردیا،،وزیر اعظم صدر کی جانب سے استعفیٰ طلب کرنے پر مستعفی ہوئے، استعفے کی سرکاری ذرائع نے بھی تصدیق کر دی۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق تیونس کے صدر نے سپیکر راشد الغنوشی، الاتحاد العام کے سیکریٹری جنرل نور الدین الطبوبی اور وزیر اعظم الیاس الفخفاخ سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے وزیراعظم کو استعفی پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔تیونس کے صدر نے وزیراعظم سے ایسے ماحول میں استعفی طلب کیا ہے جب تیونس کےعوام میں الفخفاخ کے بارے میں شکوک و شبہات پھیلے ہوئے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ انہوں نے ایسی کمپنیوں کے

ساتھ سودے کیے ہیں جن کے یا تو وہ مالک ہیں یا جن کے کچھ شیئرز وہ خریدے ہوئے ہیں۔عرب نیوز کے مطابق دو سرکاری ذرائع نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس کی تصدیق کی ہے۔تیونس کے ذرائع نے توقع ظاہر کی ہے کہ صدر قیس سعید جلد ہی کسی اور شخصیت کو وزارت عظمی کے لیے نامزد کردیں گے۔تیونس کے آئین کے بموجب وزیراعظم کے استعفے کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کی مشاورت کا حق صدر قیس سعید کو حاصل ہوگا۔یاد رہے کہ کئی پارلیمانی گروپوں نے بدھ کو وزیراعظم الفخفاخ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی جس پر النہضہ تحریک ، قلب تیونس اور الکرمہ گروپ کے 105 ارکان پارلیمنٹ نے دستخط کیے تھے۔ کئی آزاد

ممبران پارلیمنٹ بھی دستخط کرنے والوں میں شامل رہے ہیں۔مفادات کے ٹکراو کے الزامات کی تحقیقات کا سامنا کرنے والےالیاس الفخفاخ کے اکتوبر میں ہونے والے انتخابات کے بعد سے پارلیمنٹ کی سب سے بڑی پارٹی النہضہ تحریک سے تعلقات کشیدہ ہیں۔اکتوبر میں ہونے والی انتخابات میں النہضہ تحریک پہلے نمبر پر رہی لیکن اکثریت سے محروم رہی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us