1

وزیر اعظم عمران خان کا اپنے قریبی دوست سے متعلق خطرناک الفاظ کا ستعمال


اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سینئر صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ پہلے چینی کا بحران ہوا ہوا پھر آٹے کا بحران آ گیا اور اب پٹرول کا۔اگرچہ حکومت نے پیٹرول سستا کیا لیکن اس کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔کوئی کام ڈھنگ سے نہیں ہو رہا ہے۔اصل مسئلہ یہ ہے کہ سسٹم اور میرٹ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ, انتظامیہ اور عدلیہ جبکہ پریس کو چوتھا ستون کہا جاتا تھا۔ان کے درمیان ملک کو ٹھیک چلانے کے لئے ہم آہنگی ہونی چاہیے۔اب ایسا لگ رہا ہے کہ حکومت اور عدلیہ ایک دوسرے کے خلاف آمنے سامنے کھڑی ہیں۔ہارون رشید نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کے بھائی کی تعزیت کے لیے وزیراعظم عمران خان اعتزاز احسن کے گھر گئے۔اس موقع پر جہانگیر ترین کا نام لے کر بہت سخت الفاظ استعمال کیے۔کہا کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔چھوڑنا نہ چھوڑنا وزیراعظم کا کام نہیں عدالتوں کا کام ہوتا ہے۔

دوسری جانب بتایا جا رہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کے قریبی دوست دوست جہانگیر ترین کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔ہ جہانگیر ترین لندن کے عین باہر اپنے نیو بری فام ہاؤس میں اپنے سیاسی مستقبل پر غور کر رہے ہیں۔عمران خان نے پی ٹی آئی کے سابق سیکریٹری جنرل اور اپنے مرکزی اسپانسر سے کئی ہفتوں سے کوئی بات چیت نہیں کی۔اس وقت دونوں کے درمیان کوئی رابطہ نہیں اور گرم جوشی اور اعتماد کے تعلقات موجود نہیں رہے۔جہانگیر ترین ایک چارٹرڈ طیارے سے دو ہفتے قبل لندن گئے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ علاج کے لیے لندن جا رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اس بات سے خوش نہیں ہیں کہ ان کے ساتھیوں نے ان کے ساتھ کس طرح کا رویہ اختیار کیا ہے۔خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل جہانگیرترین روس سے آنے والی خصوصی پرواز کے ذریعے لندن روانہ ہو گئے تھے جس میں ان کے

ہمراہ ان کے بیٹے علی ترین بھی گئے تھے۔ ان کے لندن جانے کے بعد جہانگیر ترین نے ایک وضاحتی بیان بھی سامنے آیا تھا جس میں ان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ علاج کے سلسلے میں لندن گئے ہیں، جلد واپسی کر لیں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us