12 104

وزیر اعظم نے پاکستان کے سب سے بڑے اورجدید ترین ایئر پورٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔۔اس ایئر پورٹ کا نام کیا رکھا گیا ہے ؟ جانیں


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم نے پاکستان کے سب سے بڑے اورجدید ترین ایئر پورٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔۔اس ایئر پورٹ کا نام کیا رکھا گیا ہے ؟ جانیں ۔۔۔وزیراعظم عمران خان نے نیوگوادر ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا، انہوں نے کہا کہ گوادر کی ترقی سے پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا، اگلے ماہ چین کا دورہ کررہا ہوں،ریلوے ٹیکنالوجی کیلئے

چین سے مدد حاصل کریں گے،گوادرکونیشنل گریڈ سے منسلک کیا جائیگا، کوئٹہ سے گوادر تک ریلوے ٹریک اور ژوب تک موٹروے بنائی جائے گی۔ انہوں نے آج گوادر میں نیوایئرپورٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اب تک مغربی راہداری صرف کتابوں میں تھی لیکن اب اس کوحقیقت مل گئی ہے۔ مستقبل میں گوادر کی ترقی سے پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا۔ ترقی وہ ہوتی ہے جس سے مقامی لوگوں کو فائدہ پہنچے، مقامی لوگوں کو ترقی کا فائدہ پہنچانے کیلئے تربیت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے سوئی گیس نکلی لیکن دوسروں کو فائدہ پہنچا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگلے ماہ چین کا دورہ کررہا ہوں۔ریلوے ٹیکنالوجی میں بہتری کیلئے چین سے مدد حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپ چین کی ٹرین میں سفر کریں تو4 گھنٹے سے لاہور سے کراچی پہنچ جائیں گے۔ دنیا میں ٹرین نے ترقی کی لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں ٹرین کم ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں ریلوے ٹریک بچھائیں گے۔ کوئٹہ سے گوادر تک ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا۔ کوئٹہ سے ژوب تک موٹروے بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کے لوگوں کو ہیلتھ کارڈ فراہم کریں گے،گوادر لے لوگوں کوانصاف کارڈ سے 7لاکھ 20 ہزار فی خاندان کو ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ گوادر کو نیشنل گریڈ اسٹیشن سے منسلک کردیں گے۔ گندگی صاف کرنے کا پلانٹ لگائیں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us