12 7

وزیر اعظم نے 2 ہفتوں کے لیے سخت ترین لاک ڈاؤن کا اعلان


مظفرآباد( نوعز ڈیسک) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے آزادکشمیرمیں دو ہفتے تک لاک ڈاؤن سخت کرنےکا حکم جاری کردیا جس کا اطلاق کل رات 12 بجے سے ہوگا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق راجہ فاروق حیدر نے اعلان کیا کہ کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے کل رات 12 بجے سےآزاد کشمیر میں سخت لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔اس ضمن میں حکومت نے نوٹی

فکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق 18 مئی سے یکم جون تک تمام شہروں میں لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران اشیائے ضروریہ اور میڈیکل اسٹورز طے شدہ اوقات کار کے مطابق کھلے رہیں گے جبکہ عید تک ہر قسم کی ٹرانسپورٹ معطل رہے گی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کرونا کی حساسیت اور سنگینی کو سمجھتے ہوئے

گھروں پر رہیں اور کام کے علاوہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔نیشنل کمانڈ سینٹر کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق آزاد کشمیر میں اب تک کرونا کے 112 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 77 صحت یاب ہوئے جبکہ ایک مریض دوران علاج دم توڑ گیا۔یاد رہے کہ راجہ فاروق حیدر نے آزاد کشمیر میں کرونا کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس کو قرنطینہ سینٹر میں تبدیل کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس کے بعد سے اب وہاں کرونا کے مشتبہ مریضوں کو چودہ روز تک رکھا جاتا ہے۔علاوہ ازیں راجہ فاروق حیدر نے دو

مئی کو آزاد کشمیر میں ایک ہفتے کا اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان بھی کیا تھا جس کے بعد کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باوجود ملک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی گئی ہے، ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 40 ہزار سے بھی بڑھ گئی ہے، ماہرین کی جانب سے حکومت کے اس فیصلے کو عوامی مفاد کے برعکس قرار دے دیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us