اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن )وزیراعظم کے دیرینہ ساتھی کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنے دیرینہ ساتھی سے محروم ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم نے ٹوئٹ میں اپنے دوست کے انتقال کی خبر دی۔عمران خان کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے جاوید گردیزی کے انتقال پر غمزدہ ہوں۔جاوید گردیزی 24 سال پہلے تحریک انصاف کی تشکیل کے بعد میرے ساتھی بنے۔ملتان اور جنوبی پنجاب کے دوروں پر ہمیشہ ان کے ہاں قیام کرتا تھا۔ جاوید کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں۔ دریں اثنا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران ملک میں جمعرات کو مسلسل دوسرے روز 3 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مزید 40 افراد انتقال کرگئے ، جولائی کے بعد مسلسل دوسرے دن کیسز کی اتنی بڑی تعداد ہے۔
