23 1

وفاقی حکومت نے بزرگ شہریوں کو کریڈٹ کارڈ اور قرضے کی سہولت بھی دینے کا اعلان کردیا


اسلام آباد آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ پہلی ستمبر سے بزرگوں کو گھر پر جاکر پنشن دیں گے۔قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کھیوڑہ میں ایمپلائز اولڈ۔ایج بینیفیٹس انسٹیٹیوشن (ای او بی آئی) دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں زلفی بخاری نے کہا کہ مجھے پتا ہے زیادہ تر پنشنرز کھیوڑہ میں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم دوسری حکومتوں کی طرح نہیں کہ جو وعدہ کرکے بھول جائیں گے، ہم نے 2 سال میں پنشن ساڑھے 8 ہزار روپے کردی ہے۔وزیراعظم کے

معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ پچھلے 3ماہ میں ہم نے 30 ارب روپے جمع کیے، ای او بی آئی کو ڈیجیٹلائز کررہے ہیں، نجی بینک سے آپ کو پنشن براہ راست آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پنشن پر آپ کو کریڈ ٹ کارڈ ملے گا اور قرض کی سہولت بھی ملے گی، ہم مزدور کو گھر بھی بناکر دیں گے، آپ خود بھی ای او بی آئی میں رجسٹرڈ کرسکیں گے۔زلفی بخاری نے کہا کہ ای او بی آئی کی سمری وزارت قانون کو بھیجی ہے، ہر وہ شخص ای او بی آئی کا حقدار ہوں گا جو کام کرتا ہے، فری لانس جرنلسٹ اور کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین بھی ان میں شامل ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے محرم ایس او پیز کے مطابق گزاریں کیونکہ وبا ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔اس سے قبل تقریب سے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے خطاب کیا اور کہا کہ ہم الیکشن کے دوران جو بھی وعدے کیے تھے وہ پورے کیے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us