7 2

وفاقی سرکاری ملازمین 3چھٹیوں کے مزے اٹھائینگے


لاہور (آن لائن) پاکستان کا 73 واں جشن آزادی بروز جمعہ منایا جائے گا۔ اس دن کی مناسبت سے جمعہ کو عام تعطیل ہوگی جبکہ پاکستان کے یوم آزادی کے حوالے سے لاہور سمیت پورے ملک میں سرکاری اور نجی سطح پر مختلف تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ قومی اخبارات پاکستان کے جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ چینلز اس سلسلے میں خصوصی نشریات پیش کریں گے۔ یوم آزادی پر شہر بھر میں مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام یوم آزادی ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔حکومتی ، سرکاری شخصیات اورپاک افواج کے افسران ،بانی پاکستان قائد اعظم حمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار مبارک پر حاضری دیں گے اور پھولوں کی چادریں چڑھانے کے بعد فاتحہ خوانی کریں گے ۔ ملک کے مختلف مقامات پر تحریک آزادی پاکستان کے شہداء کے لئے بھی قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا ۔ دوسری جانب گھروں اور گلی محلوں کو خوبصورت جھنڈیوں اور پرچموں سے سجایا جارہا ہے ۔ اہم سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے اور ور اس کے ساتھ چراغاں بھی کیا جائے گا ۔ملک بھر میں چھوٹے بڑے بازاروں میں ہر طرف قومی پرچموں کی بہار ہے اور بیجز ، جھنڈیوں اور قومی پرچم

کی طرز پر لباس کے سٹالز پر خریداری عروج پر ہے ۔ پورا شہر سبز ہلالی پرچموں پر سجایا جائے گا۔ شہر کی تمام سرکاری اور نجی عمارتوں کے ساتھ ساتھ گلی محلوں میں واقع گھروں کی چھتوں پر قومی پرچم لہرا دئیے گئے ہیں۔ واہگہ بارڈر پر پاک رینجرز کے زیر اہتمام پرچم اتارنے کی خصوصی تقاریب بھی منعقد ہونگی۔ اسی طرح شہر کے بیشتر سرکاری اور نجی ادارے جشن آزادی کے حوالے سے قومی پرچم لہرائیں گے اور دفاتر میں مٹھائی تقسیم کی جائے گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
2 دن اتنے بجے تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
2 دن تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
5 3
اڑھائی سال میں 14ہزار ارب کا قرضہ
4 2
52 فیصد پاکستانی آبادی ہائی بلڈ پریشر کا شکار
موبائل اکاؤنٹ
مافیاز نے لوگوں کے موبائل اکاؤنٹ سے پیسے نکلوانے کا نیا طریقہ ڈھونڈلیا
چینی
ایک اور چینی اسکینڈل
ٹرمپ
50فیصد تعلیمی وظائف پاکستانی خواتین کو دئیے جائیں ٹرمپ

تازہ ترین ویڈیو
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
5 4
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں

دلچسپ و عجیب
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
11 6
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu