اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی وزرات تعلیم نے تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے مراسلہ تیار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومتوں کو بھجوائے گئے مراسلے میں تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کی گئی ہیں ۔وزارت تعلیم کی جانب سے پہلی تجویز یہ دی گئی ہے کہ تعلیمی ادارے 24 نومبر سے 31دسمبر تک بند رکھے جائیں، دوسری تجویز یہ دی گئی ہے کہ تعلیمی
اداروں کو اگر 24 نومبر سے بند نہیں کیا جا رہا تو پرائمری سکولوں کو 24 نومبر سے بند کردیا جائے ۔ 2 دسمبر سے مڈل سکولوں کو بند کردیا جائے اور 15 دسمبر سے ہائیر سیکنڈری سکولوں کو بند کردیا جائے ۔دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تجویز زیر بحث ہے کہ سلیبس کو کم اور گرمیوں کی چھٹیوں کا ختم کر دیں یا اکیڈیمک سال آگے کر دیں لیکن ملک میں مہلک
وباء کی پھیلتی صورت میں بچوں کی صحت کیساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں نصاب کو ایک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ لوکل گورنمنٹ کا سسٹم تیار ہو تے ہی نافذ کر دیا جائے گا ۔