17

وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف انتہائی قدم اٹھا لیا گیا


لاہور (نیوز ڈیسک ) متحدہ طلبہ محاذ کے ترجمان محمد اکرم رضوی نے کہا کہ فواد چوہدری کی ایماء پر شہیر سیالوی پر مقدمہ اور گرفتاری پنجاب حکومت کا شرمناک فعل ہے ۔مسجد وزیر خاں کا تقدس پامال کرنے اوراسلامی اقدار کا مذاق اڑانے پر فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کرکے وزارت سے ہٹایا جائے ۔شہیر سیالوی کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر فی الفور ختم کی جائے۔ پنجاب حکومت کی پولیس کے ذریعے انتقامی کاروائیاں قابل مذمت ہیں۔ہماری زندگیاں ناموس مصطفے ﷺ کی

امانت ہیں ۔اسلامی اقدار کے تحفظ کیلئے جانیں قربان کرنا اعزاز ہے ۔ مقدمات اور گرفتاریوں سے ہم خوف زدہ نہیں ہوں گے ۔ حکومت شہیر سیالوی کو تنہا نہ سمجھے کیونکہ ملک بھر کی طلبہ اور یوتھ برادری اسکے ساتھ ہے۔اوچھے ہتھکنڈوں ،مقدمات اور گرفتاریوںسے ہم ڈرنے اور گھبرانے والے نہیں ہیں۔ پنجاب کے حکمرانوں کو شہیر سیالوی پر قائم کیا گیا جھوٹا مقدمہ بہت مہنگا پڑے گا۔ ایف آئی آر واپس نہ لی گئی تو احتجاج کی کال دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب

میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اکرم رضوی نے کہا حکومت شہیر سیالوی پر مقدمات قائم کر کے حالات خراب کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ جھوٹے مقدمات کا سارا حساب لیں گے۔ دینی قوتوں کو اپاہج بنانے کے لئے یہودی اور قادیانی سرمایہ استعمال ہو رہا ہے۔ ہم خیرخواہی کے جذبے سے حکومت کو خبردار کر رہے ہیں کہ مداخلت فی الدین سے باز رہے۔ پاکستان سے اسلام کو دیس نکالا دینے کی ہر کوشش کی مزاحمت کریں گے۔ عالمی طاقتوں کے مذموم ایجنڈے کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ فواد چوہدری کی غیر شرعی حرکات کے خلاف احتجاج ہمارا جمہوری ،آئینی اور ایمانی حق ہے ۔ریاستی طاقت ناموس رسالتﷺ کی پاسبانی سے نہیں ہوسکتی ۔ہمارے جذبے چٹان سے بھی زیادہ مضبوط ہیں ۔حکومت گرفتار مظاہرین کو فوری رہا کرے ۔ سیکولر لابی کی اسلام دشمن سازشوں کی وجہ سے ملک میں انتشار پھیل رہا ہے۔ حفاظت دین کے لئے قربانیاں دینے کا وقت آ گیا ہے۔ دینی طبقات دین بیزار عناصر کے مقابلہ کے لئے متحد ہو کر جامع منصوبہ بندی تیار کریں۔حکومتی صفوں اور سرکاری اداروں کو قادیانیت نواز عناصر سے پاک کیا جائے۔ حکومت نے اسلامی اقدار جیسے اہم ایمانی مسئلے پر سنجیدگی نہ

دکھائی تو ملک گیر بڑی تحریک شروع ہو سکتی ہے۔ مداخلت فی الدین پر خاموش رہنا جرم ہے۔ سیکولر عناصر کی اسلام مخالف سازشیں بھی انتہاپسندی ہے۔ لبرل فاشسٹ اسلام کو دیس نکالا دینے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ اسلام دشمن عالمی قوتیں مسلمانوں کے جذبہ عشق رسول سے خائف ہیں۔ پاک سر زمین پر دین اور ایمان کی آواز دبائی اور مٹائی نہیں جا سکتی۔ عشق رسول ہمارا سرمایہ حیات ہے۔ ملک میں سیکولر ازم لانے کی عالمی سازش ہو رہی ہے۔ مذہبی قوتوں کو بدنام اور بے وقعت کرنے کی گریٹ گیم کا راستہ روکیں گے۔ حفاظت دین کا فریضہ پورا کرنے کے لئے قربانیاں دیں گے۔ مسلمانوں کے حکمران خاندانوں میں یہودی لابی گھس چکی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us