4 8

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی تعلیمی اسناد مشکوک ، ٹیکس ادائیگی جھوٹ نکلی


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جاوید چوہدری کی ویب سائیٹ کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی تعلیمی اسناد مشکوک ، ٹیکس ادائیگی جھوٹ نکلی، مبینہ سابق اہلیہ نے نکاح نامہ بھی جھوٹا قرار دے دیا۔ دی نیوز کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رہنما تحریک انصاف فیصل واوڈا نے انتخابات لڑتے وقت نہ صرف اپنی امریکی شہریت چھپائی بلکہ ان کی تعلیمی اسناد بھی مشکوک ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ فیصل واوڈا کی مبینہ سابق اہلیہ نے جعلی نکاح نامہ تیار کرنے کے الزامات عائدکئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا کی تعلیمی اسناد کے حوالے سے دعووں میں بھی تضاد پائے جاتے ہیں۔ایک مقدے میں انہوں نےد عویٰ کیا کہ انہوں نے یونیورسٹی آف نیوپورٹ امریکا سے بیچلر کیا، مگر الیکشن کے لئے دی گئی کاغذات نامزدگی ظاہر کرتی ہے کہ انہوں نے بی کام کر رکھا ہے۔فیصل واوڈا ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے بھی دعویٰ کر چکے ہیں کہ انہوں نے 5.16 ملین ٹیکس دیا تاہم فیڈرل ریونیو بیورو کے آن لائن ریکارڈ میں کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ فیصل واوڈا نے سابق اہلیہ کے ساتھ نکاح فسخ ہونے کا سرٹیفکیٹ پیش کیا۔ اہلیہ کے ساتھ ہونے والے نکاح کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ شادی کے چند ماہ بعد ہی بیوی سابقہ شوہر سے جا ملی۔تاہم فیصل واوڈا اور ان کی سابق اہلیہ کے ساتھ خلع نامے کا بھی کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ جس پر ان کی سابق اہلیہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا نے جعلی نکاح نامہ تیار کیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us