34 3

وٹروے پر پاک فوج کے افسر کی اہلیہ کی جانب سے پولیس اہلکار سے بدتمیزی


ایبٹ آباد (ویب ڈیسک)موٹروے پر پاک فوج کے افسر کی اہلیہ کی جانب سے پولیس اہلکار سے بدتمیزی پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہزارہ موٹروے چیک پوائنٹ پر موجود پولیس کے ناکے پر ایک خاتون نے گاڑی روکے جانے پر پولیس اہلکار سے بدتمیزی کی اور نازیبہ رویہ اختیار کیا۔ پولیس اہلکار نے خاتون کو کہا کہ ساری گاڑیاں

رکی ہوئی ہیں اور صوبیدار صاحب آکر اجازت دے سکتے ہیں جس ہر خاتون آپے سے باہر آگئیں اور انہوں نے کہا کہ میں کرنل کی بیوی ہوں یہ عام گاڑی نہیں ہے، میں کرنل کی بیوی ہوں، رکاوٹ ہٹاو ورنہ نائب صوبیدار کی وردی اتار دوں گی ۔خاتون نے صوبیدار کا نام لے کر نازیبہ الفاظ بھی استعمال کیے۔اس دوران پولیس اہلکار خاتون کی ویڈیو بناتا رہا۔اس کے بعد خاتوں نے گاڑی سے نکل کر سڑک پر موجود رکاوٹ ہٹا کر گاڑی آگے نکلوا لی، خاتون مسلسل غلط زبان کا استعمال کرتی رہیں اور اپنے خاوند کا حوالہ دیتے ہوئے دھمکیاں بھی دیتی رہیں۔ ویڈیو

میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سکیورٹی اہلکار کہہ رہے ہیں کہ ہم یونیفارم میں ہیں اور بہت لوگ دیکھ رہے ہیں لیکن خاتون بضد تھیں کہ میں نے تعارف کروادیا اب تمہیں بیریئر ہٹانا ہوگا، سامنے سے ہٹ جائیں ورنہ گاڑیں چڑھادوں گی۔اہلکار نے خاتوں کو کہا کہ وہ رکاوٹ ہٹا دے گا تو خاتون نے خود رکاوٹ زمین پر گرا دی اور ساتھ موجود نوجوان کو گاڑی آگے لے جانے کا کہا ۔ ویڈیو سامنے آنے کے

بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور ٹویٹر پر”کرنل کی بیوی” ٹرینڈ بھی چلنے لگا۔ اب سینئیر صحافی غریدہ فاروقی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور فوجی افسر کے خلاف تادیبی کارروائی کا حکم بھی دیدیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us