لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار ہارون الرشید کا کہناہے کہ وزیراعظم عمران خان شاید استعفیٰ نہیں دیں گے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید کا کہناتھا کہ عمران خان بھلے ایک نا اہل اور کمزور وزیر اعظم ہوں لیکن وہ ایک انتہائی طاقتور اپوزیشن لیڈر رہ چکے ہیں۔ ایک لیڈر کی حیثیت سے ان کےلئے استعفیٰ دینے کا فیصلہ ناممکن حد تک
مشکل ہو گا۔ اس لئے شاید وہ اسمبلیاں ہی تحلیل کردیں۔ اختر مینگل کی فضل الرحمان سے ملاقات پر انھوںنے قیاس ظاہر کیا کہ اس نئی سیاسی صورتحال میںمولانا فضل الرحمان کی ایک مضبوط سیاسی واپسی ہوئی ہے۔،اور یہ ساری صورتحال حکومت کےلئے سنگین مشکلات کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔