12 15

وہ دن قریب ہیں جب ’’مسیحا‘‘ زمین پر اترے گا اور یہودی برادری کی حالت زار کو دور کرے گا


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کے وزیر صحت یعقوب لٹزمان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا بحران اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دنیا اپنے خاتمے کی طرف گامزن ہے اور وہ دن قریب ہیں جب ’’مسیحا‘‘ زمین پر اترے گا اور یہودی برادری کی حالت زار کو دور کرے گا۔ اپنے ایک انٹرویو ميں یعقوب لٹزمان نے مزيد کہا، ہم دعا اور امید کر رہے ہیں کہ مسیحا فسح (جو یہودیوں کا آمد بہارکا تہوار ہے) کے موقع پر پہنچے گا، جو ہماری نجات کا وقت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ مسیحا آئے گااور جس طرح خدا ہمیں مصر سےنکال لایا تھا اسی طرح ہم و باہر لے آئے گا۔ یعقوب لٹزمان کا مزيد کہنا تھا،جلد ہی ہم آزادی کے ساتھ نکلیں گے اور مسیحا ہميں دنیا کے ديگر تمام پریشانیوں سے نجات دلائے گا لٹزمان، جو الٹرا آرتھوڈوکس یونائیٹڈ تورہ یہودی پارٹی کے سربراہ ہيں، اسرائیل میں بنجمن نیتن یاہو حکومت کے ایک اہم رکن مانے جاتے ہيں۔اسرائیل کے وزیر صحت یعقوب لٹزمان، جو ایک سخت گير موقف رکھنے والے قدامت پسندسیاستدان ہیں، کے اس بیان نے قوم کے ترقی پسند حلقوں ميں تحفظات پيدا کر ديے ہيں۔ مختلف حلقوں کی جانب سے يہ سوال اٹھايا جا رہا ہے کہ آيا گہری مذہبی جڑيں رکھنے اور

قدامت پسندمذہبی نظريات کے حامل شخص کو اس طرح کے نازک مرحلے میں وزارت صحت کی سربراہی کرناچاہيےيہودی عقیدے کے مطابق، مسیحا داؤدی نسل سے تعلق رکھنے والا مستقبل کا یہودی بادشاہ ہو گاجو اسرائیل کو کسی بڑی تباہی سے بچائے گا۔ یہودی عقيدے کے تحت يہ مسیحاایک نجات دہندہہے جو اختتام پر ظاہر ہو گا اور خدا کی بادشاہی میں داخل ہوگا۔ یہودیوں کا ماننا ہے کہ مسیحاکی آمد قیامت سے پہلے ہی دنیا کو آخری مرحلے کی طرف لے جائے گی۔واضح رہے کہ عبرانی کيلنڈر کے مطابق آمد بہار کا تہوار فسح اس سال آٹھ اپريل سے سولہ اپريل تک جاری رہے گا۔فسح کا تہوار یہودیوں کے کیلنڈر میں سب سے اہم تہواروں میں سے ایک ہے۔ یوں تو بہت سیمختلف روایات اس تہوار سے منسوب ہیں اور یہ یہودیوں کے ليے غير معمولی اہمیت کا حامل ہے تاہم اس کا نام دسویں صدی سے چلا آرہا ہے اور یہ واقعہ عبرانی بائبل میں ملتا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us