1

وہ کام جو سول نہیں بس آرمی کر سکتی ہے


اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے فراغت کے بعد یہ ذمہ داری سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کو سونپی گئی جن کے بارے میں یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ وہ سی پیک سے متعلق آگاہی فراہم سینئر صحافی مظہر عباس اپنےایک کالم میں لکھتے ہیں کہ کرنے کی ذمہ داری نبھائیں گے ، اب سینئر صحافی مظاہر عباس نے قلم اٹھایا اور مٰیڈیا اور حکومتی معاملات میں موجود

خامیوں کی نشاندہی کردی روزنامہ جنگ میں مظہر عباس نے لکھا کہ “شبلی فراز صاحب اور عاصم باجوہ صاحب۔ سلام! آپ دونوں کو وزارتِ اطلاعات کی اہم ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد۔ اگر تاخیر ہوئی تو کچھ باعثِ تاخیر بھی ہوگا۔ مجھے نہیں پتا کہ وزیراعظم عمران خان نے یہ فیصلہ کن کن عوامل کو سامنے رکھ کر کیا ہے۔ آیا یہ کوئی میڈیا کے حوالے سے بڑی ریاستی پالیسی کی تبدیلی ہے یا کچھ اور مگر لگتا ہے کہ خارجہ و داخلہ اور نیشنل سیکورٹی کے ساتھ ساتھ اب میڈیا بھی اس کیٹگری میں لے آیا گیا ہے۔ نام تو شاید تبدیل ہوتے رہیں مگر اب معاملہ دوطرفہ ہی چلے گا۔ اب کوئی سویلین حکمران اس سے زیادہ کیا کر سکتا ہے۔ خیر یہ تو ہو گئیں کچھ سیاسی باتیں مگر مجھے یاد نہیں پڑتا کہ پاکستان میں کبھی کوئی

میڈیا پالیسی کا اعلان ہوا ہو، اقدامات ضرور ہوتے رہتے ہیں مگر میڈیا کنٹرول کرنے کے۔ آزاد اور خود مختار میڈیا جمہوریت کی مضبوطی کیلئے سب سے ضروری ہے۔ ایک بار ایک سیاست دان نے 70کی دہائی میں جیل سے یہ نعرہ لگایا: Free the Press and Press will free us all۔آپ اور آپ کی حکومت کے سامنے میری کچھ تجاویز ہیں۔اول: ان قوانین کا جائزہ لیں جن کے ذریعہ میڈیا اور صحافی کی آواز دبائی جاتی ہے۔ ان میں بےشمار قوانین انگریزوںکے زمانے سے چلے آ رہے ہیں۔ انہیں ختم یا تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ دوم:سرکاری اشتہارات کا کنٹرول حکومتی کنٹرول سے باہر ایک آزاد اور پروفیشنل لوگوں پر

مشتمل بورڈ کے سپرد کیا جائے۔ اس سے حکومت پر ہونے والی تنقید ختم ہو گی اور کئی سو ڈمی اخبارات جو افسران کے زیر سایہ چلتے ہیں، فارغ ہو جائیں گے اور کرپشن کا راستہ بند ہوگا۔ اگر آپ نے اسے درست کرلیا تو وزارت کے اندر کی کرپشن بھی ختم ہوگی۔ صوبوں میں بھی یہ معاملات بہت گڑبڑ ہیں۔ کئی مقدمات اور تحقیقات بھی ہوئی ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us