لاہور (ویب ڈیسک ) جب سے پی ٹی آئی حکومت آئی ا ور پنجاب حکومت کا قرعہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے عثمان بزدار کے کھاتے میں آیا تب سے ہی کئی لوگ بزدار حکومت کے ختم ہونے کا نعرہ بلند کرتے چلے آ رہے ہیں۔مگر نہ تو بزدار حکومت ختم ہوئی اور نہ ہی ان لوگوں
کی باتیں ختم ہوئیں جو لوگ آج گیاکہ کل گیاکی بے وقت کی راگنی الاپتے نہیں تھکتے۔اس وقت جو سیاسی فضا بن چکی ہوئی ہے اس کے مطابق تو عثمان بزدار کی کرسی کھسک چکی ہے ا ور بس آج یا کل یا پھر چند ہفتوں یا مہینوں میں تخت لاہور سے جانے والے ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان نے ایک بار نہیں کئی بار ببانگ دہل کہا ہے کہ عثمان بزدار کہیں جانے والے نہیں ہیں۔مگر اس کے باوجود
بھی افواہیں رکنے کا نام نہیں لیتیں۔اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے پروگرام میں کہا کہ میٹنگ کے دوران ایک خاص معاملے پر وزیر
خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو جھاڑ پلا دی۔