4

ٹائیگر فورس کے ممبران شہریوں سے بھتہ وصول کرنے لگ


پتوکی ( آن لائن)پتوکی وزیراعظم کورونا ٹائیگر ریلیف فورس ممبران بلیک میل کرکے شہریوں سے بھتہ وصول کرنے لگے۔ پرانی منڈی مین بازار میں تاجروں و شہریوں کو حراساں کرنے لگے اعلیٰ حکام سے نوٹس کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق مین بازار پرانی منڈی کے تاجروں زوہیب، عامر، حاجی رشید،ملک عمران،چوہدری بلال ودیگر نے پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے عوام کی سہولت کے لئے بنائی گئی کورونا ٹائیگر ریلیف فورس پتوکی کے

بعض ممبران مین بازار پرانی منڈی میں تاجروں اور شہریوں کو بلیک میل کرکے بھتہ وصول کرنے لگے ہیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ خود کو کورونا ٹائیگر فورس کے ممبران بتانے والے اکثر شام کے بعد ہمارے ہوٹلوں پر آکر ہمیں بلیک میل کرتے ہیں اور فری میں کھانے کھاتے ہیں جبکہ بیشتر کریانہ و جنرل سٹورز پر خود کی اتھارٹی پرائز مجسٹریٹ کی بتا کرتاجروں کو پریشان کرتے ہیں۔جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ بطور ویلنٹئیرخود کو پیش کرنے والے سارا دن ٹائیگر فورس آفس میں کھابوں کا مزہ لوٹتے نظر آتے ہیں جو ایک مکمل سیاسی آفس نظر آتا ہے۔ جبکہ دوسری جانب فوکل پرسن کورونا ٹائیگر ریلیف فورس پتوکی کا کہنا ہے کہ ٹائیگر فورس کے کسی ممبر کا اس طرح کی ایکٹیوٹی میں ملوث ہونا ممکن نہیں کوئی جعلی ممبر بن کر عوام کو پریشان کررہا ہوگا جس پر قانونی کاروائی کی جائے گی۔ جبکہ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے کورونا ٹائیگر ریلیف فورس میں موجود بلیک میلر گروپ کے خلاف کارروائی کی اپیل کردی۔ مین بازار پرانی منڈی کے تاجروں زوہیب، عامر، حاجی رشید،ملک عمران،چوہدری بلال ودیگر نے

پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے عوام کی سہولت کے لئے بنائی گئی کورونا ٹائیگر ریلیف فورس پتوکی کے بعض ممبران مین بازار پرانی منڈی میں تاجروں اور شہریوں کو بلیک میل کرکے بھتہ وصول کرنے لگے ہیں



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us