1

ٹرمپ نے بڑاقدم اُٹھا لیا، دستخط کر دیئے


واشنگٹن( نیوز ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ کی انتقامی کارروائی ، سوشل میڈیا کمپنیوں کو حاصل قانونی تحفظ کم کرنے کے حکمنامے پر دستخط کر دیئے۔ٹو ئٹر انتظامیہ کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹ پر ’فیکٹ چیک‘ کا لیبل لگا تو امریکی صدر نے بھی جوابی کارروائی کرڈالی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز لامحدوداختیارت کا الزام لگاتے ہوئے اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کیا اور سوشل میڈیا کمپنیوں کو حاصل قانونی تحفظ میں تخفیف

کے حکمنامے پر دستخط کر دیے ہیں۔ ایگزیکٹو آرڈر پر دستکظ سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو امریکا میں حاصل قانونی تحفظ کو کسی حد تک ختم کردیا جائے گا۔ایگزیکٹیو آرڈر کی صدر سے منظوری کے بعد امریکا میں سوشل میڈیا کے نگراں ادارے آن لائن پلیٹ فارمزجس میں فیس بک اور ٹوئٹر بھی شامل ہیں، ان کے خلاف صارفین کا مواد بلاک کرنے یا اس میں ترمیم کرنے پر قانونی کارروائی کر سکیں گے۔ایگزیکٹیو آرڈر کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا نیٹ ورکس سلیکٹیو سینسر شپ میں ملوث ہیں۔ایگزیکٹیو آرڈر میں کمیونیکیشن ڈیسینسی ایکٹ کی دوبارہ وضاحت کی گئی ۔ اس ایکٹ کے تحت فیس بک، ٹوئٹر، یوٹیوب سمیت دیگر

آن لائن پلیٹ فارمز کو مخصوص صورتحال میں حاصل قانونی تحفظ کی تشریح کی گئی،اس قانون کی شق 230 کے مطابق سوشل نیٹ ورکس کو صارفین کی جانب سے پوسٹ کیے جانے والے مواد پر ذمہ دار ٹھرایا جاسکتا ہے، آن لائن پلیٹ فارمز فحش، تشدد اور ہراسانی پر مبنی مواد کو بلاک کر سکتے ہیں۔اس شق کے تحت حاصل استثنی اس وقت نافذ العمل نہیں ہوسکتا جب سوشل نیٹ ورکس صارفین کی جانب سے پوسٹ کردہ مواد میں خود ترمیم کرتے ہیں۔مسودے میں کہا گیا ہے

کہ دھوکا دہی کے انداز میں مواد کو بلاک کرنا اور ویٹ سائٹ کے قواعد و ضوابط میں درج وجوہات کے علاوہ کسی بھی اور وجہ سے مواد کو ویب سائٹ سے ہٹانے کو قانونی استثنی حاصل نہیں ہونا چاہیے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us