10 4

ٹوئٹر پر ’پی سی بی جواب دو‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے


لاہور (این این آئی) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی مایوس کن افتتاحی تقریب تنقید نہ رک سکی ، اب ٹوئٹر پر ’پی سی بی جواب دو‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔تفصیلات کیمطابق 20 فروری کو پاکستان سپر لیگ 5 کی افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی تھی جس کے بعد مداح بے حد مایوس ہوئے تھے۔ بعد ازاں تقریب کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑ گئی تھی جس میں کسی نے میزبان علی گوڈیل کو تنقید کا نشانہ بنایا تو کسی نے تقریب کی بد انتظامی پر سوالات اٹھائے۔سوشل میڈیا پریہ بات سامنے آئی کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 5 کے اس اہم ترین دن افتتاحی تقریب کی ذمہ داری بھارتی ڈائریکٹر اور ایونٹ پلانر کو دی گئی تھی، اس بات کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین آگ بگولا ہوگئے تھے۔حال ہی میں میزبان وقار ذکا کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہوں نے حیران کْن انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ افتتاحی تقریب کی انتظامیہ کے لیے 130 بھارتیوں کو رکھا گیا تھا۔وقار ذکا نے اپنی ویڈیو میں ایک فہرست دکھائی جس میں پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب کی انتظامیہ میں 130 سے زائد بھارتیوں کے نام تھے، وقار نے حکومتِ پاکستان سے سوال کیا کہ اس فہرست کو دیکھیں اور بتائیں جہاں پاکستان میں نوکریاں نہیں ہیں، لوگوں کے پاس کھانے کو نہیں ہے، ایسے میں یہ تمام لوگ پاکستان کیوں آئے؟وقار ذکا نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ کشمیر کا واقعہ کیا بھول گئے؟ کشمیر کے لیے آواز اٹھانا چھوڑ دی، اپنے ملک والوں کو کام دینا چھوڑ دیا۔ویڈیو میں وقار نے کہا کہ بھارت میں ہمارے فنکاروں کو دھکے مار کر نکالا گیا ان کے ساتھ برا سلوک کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ خود سوچیں کہ کیا کوئی بھارتی کبھی بھی یہ چاہے گا کہ پاکستان کا کوئی اتنا بڑا ایونٹ مقبول ہو۔وقار ذکا نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ اگر یہ پاکستانی ایونٹ تھا تو اس میں 100 فیصد پاکستانیوں کو کام دینا چاہیے تھا۔وقار ذکا کی اس ویڈیو کے بعد ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ پی سی بی جواب دو ٹرینڈ کرنے لگا اور تقریباً 5 ہزار سے زائد صارفین کی جانب سے اس معاملے پر ٹوئٹ کیے جا چکے ہیں تاہم اس معاملے کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ احتشام چوہدری نے فہرست کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 130سے زائد بھارتیوں کو پاکستان کا اتنا اہم ایونٹ دیا گیا، کیا پاکستانی افتتاحی تقریب نہیں کروا سکتے تھے؟ ہمارے ملک میں یہ کیا ہو رہا ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں، سینما پر پابندی، کرکٹ ٹیم پر پابندی، دہشت گردی، اس کے باوجود بھی پی سی بی نے 132 بھارتیوں کو ذمہ داری دی، یہ ناقابل قبول ہے، قوم کو اس شرمناک حرکت کا جواب چاہیے۔علی شیر خواجہ نے پی سی بی کے سربراہ احسان مانی سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ بھی کیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us