پائلٹ کس طرح اپنے ساتھ ساتھ مسافروں کی جان بچانے کی کوشش کرتا رہا؟ تہلکہ خیز خبر


کراچی (ویب ڈیسک) طیارے کے گرنے سے 19 منٹ پہلے پائلٹ نے ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ناکام کوشش کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق پائلٹ نے لاہور سے کراچی پہنچ کر لینڈنگ کے لیے طیارے کے پہیے کھولنا چاہے لیکن وہ اس میں ناکام رہا جس پر پائلٹ نے ائیر ٹریفک کنٹرول کو صورتحال سے کے بارے میں بتایا، پائلٹ رن وے تک پہنچنے کےدوران مسلسل پہیے کھولنے کی کوشش کرتا رہا۔دوپہر

دو بجکر 20 منٹ پر طیارہ عین رن وے تک پہنچ گیا مگر ہنگامی لینڈنگ کے مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے کپتان نے طیارے کو واپس اڑا لیا۔ دوبارہ اڑان بھرتے ہی پائلٹ نے ایک چکر لگانے کے لیے طیارے کو بائیں جانب موڑا اور شاہ فیصل کالونی، ملیر اور نیشنل ہائی وے سے ہوتے ہوئے دوبارہ لینڈنگ کی کوشش کی۔جہاز کے پہیے کھولنے کے لیے کپتان نے آخری حربے کے طور پر سسٹم کو پمپ کیا تو جہاز کے پہیے کھل گئے مگر اس وقت تک جہاز کا ایک انجن فیل ہوچکا تھا۔پائلٹ نے ائیر ٹریفک کنٹرول کو اس دوسری ہنگامی صورتحال سے متعلق بھی بتایا اور طیارے

کو ہر ممکن مہارت سے ائیرپورٹ تک لے جانے کی کوشش کی لیکن اس دوران جہاز کا دوسرا انجن بھی فیل ہوگیا اور طیارہ خوفناک حادثے کا شکار ہوگیا۔وفاقی وزیرِ ہوابازی غلام سرور خان نے کراچی میں پی آئی اے کے گرنے والے طیارے کے حوالے سے بتایا ہے کہ طیارہ لینڈنگ کے وقت تکنیکی خرابی کی وجہ سے گرکر

تباہ ہوا جس میں 90سے زائد افراد شہید ہوئے ہیں جن میں 8کریو کے ارکان بھی شامل ہیں۔ وزیرہوابازی نے کہا کہ حادثے کی ٹحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اس حادثے پر بہت افسوس ہے اور انکی ہمدردیاں شہید ہونے والے مسافروں کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us