4

پانی کے اندر گھُس کرخاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کیں


دُبئی (ویب ڈیسک) دُبئی پولیس نے جمیرہ بیچ پر ایک خاتون کے ساتھ شرمناک حرکات کرنے پر 32 سالہ پاکستانی ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق 39 سالہ فلپائنی خاتون نہانے کی غرض سے جمیرہ کے ساحل پر آئی تھی۔ وہ سمندر میں تفریح میں مصروف تھی کہ اچانک ایک پاکستانی شخص نے اس کے قریب آ کر پانی میں غوطہ لگایا اور پانی کے اندر جا کر اسے اپنے

ساتھ زبردستی لپٹا لیا اور اس کے جسم کے مختلف حصوں سے چھیڑ چھاڑ بھی کی۔خاتون اس جنسی حملے سے بے حد گھبرا گئی اور پاکستانی ملزم کو پرے جانے کو کہا، مگر وہ بار بار اپنی شرمناک حرکات دُہراتا رہا۔ جس پر خاتون نے خوفزدہ ہو کر زور کی چیخ ماری تو پاکستانی ڈرائیور اس سے پرے ہو کر ساحل کی طرف بھاگ اُٹھا۔فلپائنی خاتون اسے پکڑنے کے لیے پیچھے دوڑی اور ساحل پر موجود لوگوں سے کہا کہ اس شخص کو جانے نہ دیا جائے۔ اس نے اُسے جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا ہے۔جس پر لوگوں نے پاکستانی کو پکڑ لیا اور پھر

پولیس کو اطلاع کر دی۔ جس نے غلط حرکات میں ملوث پاکستانی کو گرفتار کر لیا۔ اس واقعے کی رپورٹ پورٹ پولیس اسٹیشن میں خاتون کی جانب سے درج کرائی گئی۔ ملزم نے پولیس کی تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ اس نے خاتون کی ران کو چھوا تھا، مگر یہ سب اس وقت اچانک ہوا تھا جب اس نے

گہرے پانی میں غوطہ لگایا تھا۔ جو کچھ بھی ہوا غلطی سے ہوا، اس میں اس کی کوئی غلط نیت شامل نہ تھی۔ اس مقدمے کا فیصلہ 18 ستمبر 2019ء کو سُنایا جائے گا۔ جس میں ملزم کے خلاف کافی ثبوتوں کی بناء پر اسے سزا سُنائے جانے کا قوی امکان ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us