26 2

پاکستانیوں کی سُنی گئی! سعودی حکومت کا شاندار فیصلہ، غیر ملکیوں کی سب سے بڑی پریشانی حل کر دی


ریاض(نیوز ڈیسک ) سعودی عرب میں کئی دہائیوں سے کفالت نظام نافذ رہا ہے جس میں سعودی کفیل کو اپنے غیر ملکی ملازمین پر بے پناہ اختیارات ہوتے ہیں۔ پاکستانی ملازمین کی ایک بڑی گنتی بھی کفیلوں کی بے جا سختی اور ضرورت سے زائد کام لیے جانے جیسے استحصالی رویئے کا شکار بنتی رہی ہے۔تاہم اب ان کے لیے آزادی اور سکون سے ملازمت کرنے کے دن جلد شروع ہونے

والے ہیں۔سعودی مملکت میں آئندہ اتوار 14 مارچ سے دہائیوں پرانا کفالت نظام ختم ہو جائے گا، جس کے بعد پہلے والے تمام معاہدے بھی منسوخ ہو جائیں گے۔ 14 مارچ سے ملازم اور آجر کے درمیان ملازمت کے نئے معاہدے طے پائیں گے جس میں ملازمین کو بہت سی سہولیات اور رعایتیں حاصل ہوں گی۔سعودی وزارت سماجی بہبود کے مطابق تمام نجی اداروں کے غیر ملکی کارکنان کے نئے معاہدے ہوں گے جن کا ابشر اور قوی پلیٹ فارم پر اندراج ہو گا۔پرنے کفالہ سسٹم کی جگہ ایگریمنٹ سسٹم رائج ہو جائے گا۔نئے قانون کے تحت وہی سمجھوتے تسلیم کیے جائیں گے جن کی وزارت کی جانب سے باقاعدہ تصدیق کی جائے گی اور ان کا آن لائن اندراج بھی ہو گا۔ وزارت کے مطابق آجر اور کارکن کے درمیان نیا معاہدہ طے پانے کے لیے وزارت محنت کے پورٹل ’مدد‘ میں آجرکا اکاونٹ بنایا جائے گا جس میں معاہدہ ملازمت اور شرائط درج ہوں گی۔اس معاہدے کا لنک کارکن کو بھیجا جائے گا۔ جو اسے بغور دیکھنے کے

بعد راضی ہونے کی صورت میں اسے قبول کر لے گا۔ اگر اسے معاہدے کی کوئی شق منظور نہیں ہو گی تو وہ اس پر اعتراض اٹھا کر رد کر سکتا ہے۔ تاہم معاہدہ رد کرنے کی وجہ بتانی ہو گی۔اگر آجر اور کارکن کے درمیان اُجرت طے پا گئی ہے مگرمعاہدے میں آجر کی جانب سے اُجرت کی مد میں کم رقم درج کی جاتی ہے تو کارکن اس پر اعتراض اٹھا سکتا ہے۔اسی طرح ڈیوٹی کے اوقات یعنی

کام کے گھنٹوں کا دورانیہ زیادہ ہونے پر بھی کارکن اعتراض اُٹھا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ سالانہ تعطیلات اور دیگر مراعات پر اختلاف ہونے کی صورت میں بھی کارکن نشاندہی کر سکتا ہے۔ اگر دونوں جانب سے راضی نامہ ہو جائے تو پھر اس معاہدے کی منظوری کے بعد اس کا حکومتی ریکارڈ میں بھی اندراج ہو جائے گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us