اسلام آباد (ویب ڈیسک)یورپی یونین پاکستان کو رول آف لا کی بہتری کیلئے 3.6 ارب روپے کی گرانٹ فراہم کرے گا، گرانٹ خیبر پختونخواہ ، ضم اضلاع اور بلوچستان میں استعمال ہوگی۔تفصیلات کے مطابق وزارت اقتصادی امور اور یورپی یونین پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین پاکستان کو3.6 ارب گرانٹ مہیا کرے گی ، گرانٹ رول آف لا کی بہتری کے لیے استعمال کی جائے گی۔یورپی یونین گرانٹ کے پی،ضم اضلاع اور بلوچستان میں یو این ڈی پی،یو این وومن اوریو این او ڈی سی کے ذریعے استعمال ہوگی۔ہیڈ آٓف یورپی یونین پاکستان نے معاونت پر وزارت اقتصادی امور کا شکریہ ادا کیا جبکہ سیکرٹری اقتصادی امور نے کہا کہ یورپی یونین کے پاکستان میں پروگرام کا خیرمقدم کرتے ہیں۔یاد رہے یورپی یونین اورپاکستان کے درمیان پبلک فنانشل مینجمنٹ کیلئے13 ملین یوروکا معاہدہ طے پایا تھا ، معاہدے کے تحت یورپی یونین میکروفسکل پالیسیوں،بجٹ تیاری ،فورکاسٹنگ کیلئے معاونت دےگا۔اس موقع پر وفاقی وزیرحماد اظہر نے کہا تھا کہ پروگرام کی مدد سے معاشی،معاشرتی ترقی کو فروغ دیا جائے گا، پبلک فنانشل سپورٹ کا دائرہ کارسندھ، بلوچستان اور وفاقی سطح پر ہوگا، ہمیں ملک میں مساوی معاشی وسماجی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ملک کا معاشی استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے، یورپی یونین سے معاشی و سماجی اشتراک جاری رہے گا۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق عالمی تنظیم انٹرنیشنل کمیشن فار انوائرمنٹل لاءنے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کرکورونا وائرس بحران کے دوران حکومتی اقدامات کی تعریف کی ۔عالمی تنظیم کا خط مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے آج کابینہ میں پڑھ کر بھی سنایا ۔جس میں لکھا ہوا تھا کہ مشکل صورتحال میں آپ کی شجرکاری
مہم ایک حیرت انگیز اقدام ہے، وزیر اعظم صاحب! آپ نے اپنے اقدامات سے بحران کی صورتحال کو مواقعوں میں بدل دیا۔خط میں کہا گیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرے کے پیش نظر آپ کا یہ انتہائی اہم اقدام ہے،وزیراعظم عمران خان! آپ کی کاوشیں دنیا کے لیے روشن مثال ہیں۔خط کے متن کے مطابق کورونا کی وبائی ایمرجنسی میں آپ نے لوگوں کو درخت لگانے کا باعزت روزگار فراہم کیا،عالمی ایمرجنسی میں گرین جابز سے لوگوں کو مالی اور ماحولیاتی فائدہ ہوا،وزیر اعظم عمران خان صاحب! آپ کے اقدام سے کورونا کے خلاف جنگ لڑنے میں مدد ملی۔وزیر اعظم صاحب ! موسمیاتی تبدیلی کا آپ کا ویژن قابل تعریف ہے، ہم پوری عالمی برادری کی طرف سے
آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔دنیا کے کئی ممالک میں جنگلات آتشزدگی سے تباہ ہورہے ہیں،پاکستان میں آپ کے ویژن کے مطابق جنگلات کو بچایا اور درختون کو اگایا جارہا یے،امریکہ ،آسٹریلیا، انڈونیشیا اور برازیل جیسے ممالک میں جنگلات آتشزدگی سے تباہ ہورہے ہیں ،وزیر اعظم صاحب ! بلین ٹری سونامی منصوبہ بھی دنیا بھر کے لیے ایک اعلیٰ مثال ہے، اب بلین ٹری 10 بلین ٹری میں بدل گیا، یہ منمصوبہ ماحولیاتی تبدیلی مین مدد گار ہوگا ۔