3

پاکستانی لائسنس والے پائلٹس کو پروازوں سے روک دیا


کراچی(این این آئی)یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی(ایاسا)نے اپنے 32 رکن ممالک کی اتھارٹیز کو پاکستانی لائسنس کے حامل پائلٹس کو فلائنگ کرنے سے روک دیاہے۔اطلاعات کے مطابق ایاسا نے اپنے 32 رکن ممالک کی ایوی ایشن اتھارٹیز کے نام مراسلہ جاری کیا ہے جس میں متعلقہ رکن ممالک کی اتھارٹیز کو پاکستانی لائسنس کے حامل پائلٹس کی فلائنگ معطلی کے حوالے سے آگاہ کرنے کا کہا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق یہ اقدام مشتبہ لائسنس کے تناظر میں کیا جارہا ہے اس سنگین نوعیت کے معاملے کی وجہ سے ایاسا اپنے تمام رکن ممالک سے پاکستانی لائسنس یافتہ پائلٹوں کوکام سے روکنے کی سفارش کرتی ہے۔ ایاسا کے مراسلے کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے 40 فیصد لائسنسوں کے اجرا میں بہت زیادہ بے

ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، پاکستانی کپتانوں کے لائسنس کے حوالے سے مشتبہ یا ICAO کے ہوابازی کے قواعد و ضوابط کے برخلاف جیسی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں، ہوابازی کی صنعت میں اس قسم کی صورتحال ہمارے لیے باعث تشویش امر ہے۔ایاسا نے اس تناظر میں اپنے 32 اراکین کو اس سنجیدہ معاملے پر توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی اے اے پاکستان کی طرف سے جاری کردہ لائسنسوں کے حامل پائلٹس کو معطل کیا جائے، ارکان ممالک کی ٓرگنائزیشن میں شامل

پاکستانی لائسنس یافتہ پائلٹس کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔اس حوالے سے ماہرین ہوا بازی نے بتایا کہ یہ ہر پہلو سے ایک بری خبر ہے جو مستقبل میں پاکستانی ہوا بازوں کے لیے کسی طور بھی سود مند ثابت نہیں ہوگی، ملکی سطح پر ان تمام عوامل کا انتہائی باریک بینی سے جائزہ لینا ہوگا جس کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے اوپر اعتماد کو ٹھیس پہنچی جبکہ محفوظ ہوا بازی اور بیرون ملک پاکستانی ساکھ کو بحال کرنے کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنانا ہوگا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us