32 4

پاکستان ، چین ،روس کا ڈالر کی بجائے مقامی کرنسی میں تجارت کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ، چین ،روس کا ڈالر کی بجائے مقامی کرنسی میں تجارت کرنے کا فیصلہ ،تفصیلات کے مطابق چین ،روس اور پاکستان سمیت شنگھائی تعاون تنظیم کے 8رکن ممالک نے ڈالر اور پاؤنڈ کی بجائے

مقامی کرنسیوں میں باہمی تجارت، سرمایہ کاری اور بونڈ جاری کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔18 مارچ کو ماسکو میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خزانہ کے اجلاس میں اس حوالے سے روڈ میپ طے کر کے دستخط کیے جائیں گے۔روس نے بطور چیئرمین ایس سی او تمام رکن ممالک سے مقامی کرنسیوں میں تجارت و سرمایہ کاری کے لیےتجاویز طلب کر لی ہیں۔ان تجاویز کا ماسکو میں ہونے والے اجلاس میں تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ایس سی او کے رکن ممالک کے لیے قومی کرنسیوں کی میوچل سیٹلمنٹ کا نظام متعارف کروایا جائے گا۔رکن ممالک کے درمیان قومی کرسیوں میں تجارت و سرمایہ کاری کے لیے طے پانے والے روڈ میپ پر تمام رکن ممالک دستخط کریں گےذرائع کے مطابق وزرائے خزانہ کی کانفرنس کے ایجنڈے کی روشنی میں پاکستان کی وزارت خزانہ نے بھی تیاری مکمل کر لی ہے۔اگر شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری ڈالر اور پاؤنڈ کی بجائے قومی کرنسیوں میں شروع ہو جاتی ہے اور یہ ایک اہم پیش رفت ہو گی۔اسی سے رکن ممالک کی قومی کرنسیاں بھی مضبوط ہوں گی اور باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے گا۔دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان نیشنل کرنسیوں میں براہ راست تجارت کا طریقہ کار بھی واضع کیا جائے گا۔اسی طرح سرمایہ کاری تعاون ، ٹریڈ فنانسنگ اور ڈویلپمنٹ کے لیے معاونت بھی مقامی کرنسیوں میں کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔،روس نے 18مارچ کو ماسکو میں طلب کیے گئے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خزانہ کے اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us