11 3

پاکستان اسٹیل ملز کے کتنے ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا


اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے ملک کے سب سے بڑے صنعتی یونٹ پاکستان اسٹیلز ملز کے 8 ہزار ملازمین کو 19 ارب روپے کے معاوضے کے پیکج کے ذریعے فارغ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے . ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و ریونیو ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) کے اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کے لیے 18 ارب 74 کروڑ روپے کے ”ہیومن ریسورس ریشنالائزیشن پلان“کے تحت کیا گیا ہے

.ای سی سی نے وزارت پیٹرولیم کی جانب سے تیل کی درآمدات کی ہیجنگ کی تجاویز کو بھی دیکھا لیکن وزارت پیٹرولیم نے وہ سمری واپس لے لی علاوہ ازیں وزارت صنعت و پیداورا نے پاکستان اسٹیل ملز کے 9 ہزار ملازمین میں 8 ہزار کے معاوضے کے واجبات کی ادائیگی اور ریٹائرمنٹ کے لیے 18 ارب 74 کروڑ روپے کی گرانٹ کی تجوز پیش کی. کمیٹی نے تجویز پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا اور وزارت صنعت کو پاکستان اسٹیل ملز کی انتظامیہ کے ساتھ مشاورت کے بعد دوبارہ جمع کروانے کی ہدایت کی تاکہ اس کے دائرہ کار کو اسٹیل ملز کے زیادہ سے زیادہ ملازمین تک پھیلایا جاسکے.قبل ازیں ای سی سی میں جمع کروائی گئی سمری کے مطابق ملک کی سب سے بڑی انڈسٹری کی ناکامی بدعنوانی، نااہلیت اور زیادہ لوگوں کو ملازمت دینے کی نہ ختم ہونے والی کہانی ہے پاکستان اسٹیل ملز جون 2015 سے اس وقت بند

کردی گئی تھی جب بلز کی عدم ادائیگی کے باعث اس کی گیس سپلائی میں تیزی سی کمی کی گئی تھی یہ بلز اس وقت نجی شعبے سے وابستہ ادارے کے ڈیفالٹ ہونے سے بہت کم تھے.پی ایس ای کے اسٹیک ہولڈرز وفاقی حکومت سے اسٹیل ملز کی کارکردگی کے 15 سالہ آڈٹ کا مطالبہ کررہے ہیں جو اس کی بندش اور قبضہ مافیا کے ہاتھوں 2 ہزار سے زائد ایکڑ کی قیمتی زمین کے خسارے کا باعث بنی. پاکستان اسٹیل ملز کے خسارے اور واجبات 5 سو ارب روپے سے تجاوز کرچکے ہیں اس کے علاوہ اسٹیل کی درآمد کے باعث ملک کو غیر ملکی زرمبادلہ کی مد میں سالانہ اڑھائی ارب ڈالر کا خسارہ ہوتا ہے۔حکومت، اسٹیل ملز کے ملازمین کو وفاقی بجٹ سے ماہانا 27 کروڑ روپے تنخواہوں کی مد میں ادا کررہی ہے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us