28 7

پاکستان اور چین کے درمیان کل بیجنگ میں مزید معاہدے ہوں گے


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیاتی امور اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان کل بیجنگ میں مزید معاہدے ہوں گے۔ نجی ٹی وی نیوز کے مطابق اسد عمر نے آج اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے خبر

دی ہے کہ کل بیجنگ میں مزیدپاک چین معاہدے ہوں گے، اور نئے معاہدوں کے تحت 2 نئے ورکنگ گروپس تشکیل دیے جائیں گے۔ اسد عمر نے لکھا کہ ورکنگ گروپس سی پیک، زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق ہوں گے، معاہدوں سے سی پیک معاہدہ انفرا اسٹرکچر سے اقتصادی شراکت داری میں تبدیل ہوگا، سی پیک کا نیا مرحلہ باہمی تعاون اور شراکت کو مزید وسعت دے گا، نئے معاہدوں سے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ توسیع کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، اور اب تعاون کے شعبہ جات بھی بڑھ رہے ہیں اور شراکت داری کے منصوبے بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ آج صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی چینی ہم منصب کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر چین پہنچیں گے، دورے میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور دیگر سینئر حکام ساتھ ہوں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دورے میں متعدد معاہدوں پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔ دورے کا مقصد چین کے ساتھ کرونا کے حوالے سے اقدامات پر اظہار یک جہتی بھی کرنا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us