کراچی (نیوز ڈیسک )تحریک پاکستان کے نامور رہنما،سابق قائم مقام وزیراعلی سندھ، سابق جنرل سیکرٹری مسلم لیگ سندھ، سربراہ پاکستان اسلامک فورم اور سرپرست
فرزندان پاکستان الحاج شمیم الدین منگل کو بعد نماز فجر وفات پا گئے۔ان کی عمر 91 برس تھی، انہوں نے پس ماندگان میں اہلیہ، دو صاحب زادوں اور پانچ صاحب زادیوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔ الحاج شمیم الدین 17 مارچ 1931 کو ہندوستان کے شہر بدایوں میں پیدا ہوئے۔ وہ قیام
پاکستان کی تحریک میں بہت سرگرم رہے اور قیام پاکستان کے بعد 7مئی 1950 کو چالیس خاندانوں کے ساتھ ہجرت کر کے پاکستان آ گئے۔پاکستان آنے کے بعد بھی وہ مسلم لیگ
سے وابستہ رہے اور مرتے دم تک اس کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ وہ سیاست برائے انسانیت اور خدمت کے قائل تھے اور انہوں نے اپنی ساری زندگی ملک اور قوم کی خدمت میں گزار دی۔