گھوٹکی(مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ڈی ایس پی گھوٹکی حافظ قادر کے مطابق گھوٹا مارکیٹ میں رینجرز اہل کار گوشت خرید رہے تھے کہ اچانک موبائل کے قریب دھماکا ہوگیا جس سے 2 اہلکار شہید اور ایک شہری جاں بحق ہوگیا دھماکے کی اطلاع کے
بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں ہیں، زخمی افراد فوری طبی امداد کے لیے تحصیل اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ دھماکے میں ایک رینجرز اہلکار اور ایک شہری بھی زخمی ہوا ہے ۔ڈی ایس پی گھوٹکی کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔