22 2

پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف


کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکس چینج اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے مابین اشتراک عمل کا معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت دونوں ادارے پاکستان کی آئی ٹی کمپنیوں کی اسٹاک مارکیٹ میں لسٹنگ کے لیے مل کر کام کریں گے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا کہ ہمیں تبدیلیوں کے ساتھ کم آہنگ ہوکر آگے بڑھنا ہوگا، ہمیں برق رفتاری سے فائیو جی متعارف لانا ہوگی 2022 دسمبر تک ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف

کرانے کی بھرپور کوشش کی جائیگی۔پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ایم ڈی عمران ناصر نے کہا کہ پاکستان میں 10 ہزار آئی ٹی کمپنیاں میں رجسٹرڈ ہیں،کورونا کی وبا کے عروج میں ایم کیو ایم اور کراچی کی تاجر برادری نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حمایت کی تھی۔پاکستان سٹاک ایکس چینج نے آئی ٹی کمپنیوں کی شمولیت کے لیے جیم بورڈ تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے

آئی ٹی کمپنیاں سرمایہ حاصل کرکے پاکستان میں آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی کی رفتار کو تیز کرسکیں گی۔ معاہدے کی تقریب گزشتہ روز سٹاک ایکس چینج کے ٹریڈنگ ہال میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ایم ڈی عمران ناصر اورپاکستان اسٹاک ایکس چینج کے سی ای او فرخ خان نے دستخط کیے تقریب میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے بھی بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر وفاقی کا کہناتھاکہ موجودہ حکومت کی مدت کے اختتام تک

آئی ٹی کی ایکسپورٹ5ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقر ر کیا گیا ہے آئی ٹی کے میدان میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکس چینج کے سی ای او فرخ خان نے کہا کہ آج ایک اہم دن ہے آئی ٹی کمپنیوں کو سٹاک مارکیٹ سے سرمایہ حاصل کرنے میں معاونت فراہم کریں گے،پاکستان سٹاک ایکسچنج اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ میں مفاہمت کی یادداشت کا مقصد آئی ٹی کمپنیوں کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us