work 1 43

پاکستان میں مقیم افغا ن مہاجرین کتنے کروڑ کے بجلی کے بل نہیں دے رہے چونکا دینے والا انکشاف


اسلام آباد(آئی این پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کو وزارت توانائی حکام نے آگاہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں افغان پناہ گزینوں کے کیمپوں کو دیئے گئے بجلی کے336کنکشنوں کے ذمے 24کروڑ 70لاکھ روپے کے بقایا جات ہیں ،پیسکو میں افغان پناہ گزینوں کے کیمپوں کو دیئے گئے 292کنکشنوں کے ذمے 24کروڑ 40لاکھ روپے کے

بقایاجات ہیں ، کیسکو میں دیئے گئے 26کنکشنوں اور ٹیسکومیں دیئے گئے 3کنکشنوں کے ذمے دس ، دس لاکھ روپے کے بقایا جات ہیں ، جبکہ فیسکو میں دیئے گئے 15 کنکشنوں کے ذمے کوئی بقایاجات نہیں ہیں، اجلاس کے دوران سیکرٹری توانائی نے کہا کہ پیسکو ہمارا سب سے بیمار اور لاڈلہ بیٹا ہے ہم نے ڈیڑھ ارب اس کو زیادہ دیاہے تاکہ وہ اپنے بقایا جات ادا کرے۔منگل کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس سینیٹر فدا محمد کی سربراہی میں ہوا،اجلاس میں سینیٹر صلاح الدین ترمذی کی جانب سے سکی کناری ہائیڈرو پراجیکٹ کے لیئے حاصل کردہ زمین کے مالکان کو رقم کی ادائیگی کے حوالے سے عوامی اہمیت کے نقطہ پر غور کیا گیا،سینیٹر صلاح الدین ترمذی نے کہا کہ ناران میں سڑک کنارے ایک کینال زمین ایک کروڑ سے بھی زیادہ کی ہے اس کے 27 لاکھ دینا نا انصافی ہے، کمیٹی نے وزارت کو معاملہ حل کرنے کی ہدایت کر دی ،اجلاس کے دوران سیکرٹری توانائی نے کہا کہ کہ پیسکو ہمارا سب سے بیمار اور لاڈلہ بیٹا ہے ہم نے ڈیڑھ ارب اس کو اس کے لئے مختص کردہ رقم سے زیادہ دیاہے تاکہ وہ اپنے بقایا جات ادا کرے، کے الیکٹرک کے ذمے سواسو ارب کے قریب واجبات ہیں،ان واجبات کا ایک حل آنا چاہیئے ،اجلاس کے دوران ملک میں افغان پناہ گزین کیمپوں کو دیئے گئے بجلی کے کنکشنوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی ، وزارت توانائی حکا م نے کمیٹی کو بتایا کہ فیسکو میںافغان پناہ گزینوں کے کیمپوں کو 15 کنکشن دیئے گئے تھے جن کے ذمے کوئی بقایاجات نہیں ہیں ، کمیٹی کے سامنے پیش کی گئی بریفنگ کے مطابق پیسکو میں 292 کنکشن دیئے گئے جن کے ذمے 244.55ملین روپے کے بقایاجات ہیں، جن میں سے 138کنکشن منقطع کر دیئے گئے ہیں اور 154ابھی چل رہے ہیں ، جبکہ کیسکو میں 26کنکشن دیئے گئے جن کے ذمے 1.495ملین روپے کے بقایا جات ہیں ،ٹیسکو میں بھی 3 کیمپوں کو کنکشن دیئے گئے تھے جن کے ذمے 1.495ملین روپے کے بقایا جات ہیں ،ٹوٹل 336 کنکشن دیئے گئے جن کے ذے 247ملین روپے کے بقایا جات ہیں ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us