1

پاکستان میں 35 فیصد کرونا مریض صحتیاب ہوگئ


اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے 64 ہزار مصدقہ مریضوں میں سے 35 فیصد مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں،عالمی سطح پر 60 لاکھ لوگ وبا کا شکار ہیں اور 3 لاکھ 62 ہزار اموات ہوچکی ہیں ، 25 لاکھ سے زائد افراد صحتیاب ہوئے ہیں،عالمی وبا کورونا وائرس ملک بھر میں پھیل رہی ہے، ، حکومت کو اموات اور کیسز کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے تاہم صورتحال

ابھی قابو میں ہے، کورونا وائرس سے متعلق ہماری تیاری اور وینٹی لیٹرز کی صورتحال سے متعلق (آج)تفصیلات بیان کی جائیں گی،میت کو قبرستان پہنچانے میں احتیاط کی جائے ، قبر میں میت اتارنے والے افراد ماسک اور حفاظتی کٹس لازمی پہنیں۔ جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ریکارڈ 2 ہزار 636 کیسز سامنے آئے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر 60 لاکھ لوگ وبا کا شکار ہیں اور 3 لاکھ 62 ہزار اموات ہوچکی ہیں جبکہ 25 لاکھ سے زائد افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ 64 ہزار مصدقہ کیسز میں سے 35 فیصد مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں لیکن اموات میں بتدریج اضافہ ہوا ہے اور پچھلے 24 گھنٹے میں 57 اموات رپورٹ ہوئیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ

گزشتہ 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ 157 افراد کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ وینٹی لیٹرز پر موجود ہونا بیماری کی شدید نوعیت کو ظاہر کرتا ہے لیکن وینٹی لیٹرز پر موجود 85 سے 90 فیصد جانبر نہیں ہوسکتے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس ملک بھر میں پھیل رہی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کو اموات اور کیسز کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے لیکن صورتحال قابو میں ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اس وقت مختلف ہسپتالوں میں کوورنا وائرس کے لیے مختص 18 سے

20 فیصد وینٹی لیٹرز استعمال ہورہے ہیں جبکہ شہروں کے بڑے ہسپتالوں میں صورتحال تھوڑی تشویشناک ہوجاتی ہے کہ کبھی بستر نہیں ملتے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ملک بھر کے ہسپتالوں میں بستروں اور وینٹی لیٹرز کی تعداد کی نگرانی کررہا ہے اور اب تک ملک میں ان کی وافر مقدار موجود ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us