work 1 136

پاکستان نے اپنا اصلی ہتھیار تو آج باہر نکالا کامیاب تجربے پر آرمی چیف اور وزیر اعظم نے بھی مبارکباد دے ڈالی


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے 1300 کلو میٹر تک جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے والے غوری بیلسٹک میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔صدر مملکت، وزیراعظم، چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہوں نے پاکستان کی سٹرٹیجک فورسز ، سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔آئی ایس پی آر

نےپاکستان نے پیر کو غوری میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ۔غوری میزائل کا تجربہ آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی طرف سے کیا گیا جس کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔ غوری بیلسٹک میزائل روایتی اور جوہری دونوں طرح کے ہتھیار 1300 کلو میٹر فاصلے تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل میاں محمد ہلال حسین ، چیئرمین نیسکام ڈاکٹر نبیل حیات ملک، چیئرمین کے آر ایل طاہر اکرام ، سٹرٹیجک فورسز کے سینئر افسراناور سٹرٹیجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئروں نے میزائل تجربہ کا مشاہدہ کیا۔ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل میاں محمد ہلال حسین نے آرمی سٹرٹیجک فورسز کے تربیتی اور آپریشنل تیاریوں کے معیار کو سراہا ۔ اس تجربے سے پاکستان کی جوہری صلاحیت کوتقویت ملی ہے جس کا مقصد قابل اعتماد دفاعی صلاحیت کے ذریعے امن اور استحکام کا حصول ہے ۔صدر مملکت اور وزیراعظم نے غوری میزائل سسٹم کے کامیاب تجربے پر مبارکبا ددی ہے۔چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہوں نے بھی پاکستان کی سٹرٹیجک فورسز ، سائنسدانوں اور انجینئروں کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us