1

پاکستان ٹورازم کارپوریشن بند کرنے پر حکومت پر شدید تنقید


پشاور(آن لائن)قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائو نے پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے ملک بھر میں پاکستان ٹورازم ڈولپمنٹ کارپوریشن کے تحت کام کرنے والے موٹلز کوبند اور وہاں پر کام کرنے والے سینکڑوں ملازمین کوبرطرف کرنے کے فیصلہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کی دعویداروں نے عوام کو روزگار دینے کی بجائے ان سے روزگار چھیننے کا سلسلہ شروع کردیا۔ وطن کور شیرپائو میں پارٹی کے مختلف وفود کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی کے ملازمین کا اس حوالےسے کیس عدالت میں ہے

جس پر عدالت نے Stay orderدیا ہواہے لیکن اس کے باوجودان کو نوکریوں سے نکالنے کا حکومتی فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے۔انھوں نے پی ٹی ڈی سی کے اربوں روپے مالیت کے موٹلز اوروہاں پر کام کرنے والے ملازمین کو فارغ کرنے کے حوالے خدشہ ظاہر کیا کہ فیصلہ سے ایسا لگتا ہے کہ حکومت پی ٹی ڈی سی کی اراضی کو اونے پونے داموںاپنے من پسند افراد کے حوالے کرنا چاہتی ہے ۔انھوں نے کہا کہ حکمرانوں کاکام لوگوں کو روزگارکے مواقع فراہم کرنا ہوتا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے نااہل حکمران برسر روزگار لوگوں کو بے روزگار کرکے ان کے منہ سے آخری نوالہ بھی چھین رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ فیصلہ سے موٹلزمیں کا م کرنے والے سینکڑوں افرادکے خاندانوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ جائیں گے اور وہ معاشی مسائل کی لپیٹ میں آجائیں

گے۔سکندر شیرپائو نے کہا کہ ہم پیسکو اورآئیسکو کی نجکاری کی بھی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے کیونکہ یہ وہاں پر کام کرنے والے ملازمین کے مفادات کے منافی اقدام ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور اس قسم کے فیصلوں سے اجتناب کرتے ہوئے عوام کی بہبود ، ریلیف اور روزگارکی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے۔انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی حکومتی فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے ملازمین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور حکومت سے پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ ملازمین کی برطرفی اور سرکاری محکموں کی نجکاری کے حوالے فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
2 دن اتنے بجے تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
2 دن تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
5 3
اڑھائی سال میں 14ہزار ارب کا قرضہ
4 2
52 فیصد پاکستانی آبادی ہائی بلڈ پریشر کا شکار
موبائل اکاؤنٹ
مافیاز نے لوگوں کے موبائل اکاؤنٹ سے پیسے نکلوانے کا نیا طریقہ ڈھونڈلیا
چینی
ایک اور چینی اسکینڈل
ٹرمپ
50فیصد تعلیمی وظائف پاکستانی خواتین کو دئیے جائیں ٹرمپ

تازہ ترین ویڈیو
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
5 4
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں

دلچسپ و عجیب
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
11 6
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu