24 6

پاکستان کادنیا میں سب سے زیادہ حفاظ تیار کرنے کا اعزاز برقرار


اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کادنیا میں سب سے زیادہ حفاظ تیار کرنے کا اعزاز برقرار ہے، وفاق المدارس کے زیر اہتمام حالیہ تعلیمی سال کے دوران 77805 بچوں نے حفظ قرآن کریم کی سعادت حاصل کی، خوش قسمت بچوں میں 63805 طلبہ اور 14000 طالبات شامل ہیں۔ مجموعی طور پر حفظ قرآن کریم کے شعبے میں دس لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں۔وفاق المدارس کو قرآن کریم کی خدمت پر کئی عالمی ایوارڈ مل چکے۔ پاکستان بھر میں دستار بندی کی تقریبات جاری ہیں، حفظ قرآن کریم کے امتحانات بھی اگلے ماہ سے شروع ہو جائیںگے۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے میڈیا سنٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاق المدارس کے صدر مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر اور جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ شعبہ حفظ کے مدرسین اور دینی مدارس کے منتظیمن کو اس اعزاز کا اس کریڈٹ جاتا ہے جن کی محنت سے وطن عزیز کو یہ اعزاز حاصل ہوا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کا دنیا میں سب سے زیادہ حفاظ تیار کرنے کا اعزاز برقرار ہے، حالیہ تعلیمی سال کے دوران دینی تعلیم کے سب سے بڑے نیٹ ورک وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے ملحقہ مدارس سے 77805 خوش نصیب بچوں اور بچیوں نے قرآن کریم کا حفظ مکمل کیا ہے جن میں سے 14000 بچیاں جبکہ باقی63805 بچے شامل ہیں-یاد رہے کہ یہ وہ خوش نصیب طلبہ و طالبات ہیں جن کا اس سال حفظ مکمل ہوچکا اور وہ وفاق المدارس کے زیر اہتمام فائنل امتحانات میں شریک ہوں گے جبکہ اس وقت وفاق المدارس سے ملحقہ مدارس اور اسکولز میں دس لاکھ سے زائد بچے اور بچیاں حفظ قرآن کریم کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔ ان دنوں ملک کے طول و عرض میں حفظ قرآن کریم کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیب بچوں، بچیوں اور ان کے والدین کے اعزاز میں تقریبات منعقد ہورہی ہیں جن میں حفظ قرآن کریم کی سعادت حاصل کرنے والے بچوں کی دستار بندی کی جاتی ہے اور ان میں انعامات تقسیم کیے جاتے ہیں۔ یاد رہے کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ذریعے پاکستان کو دنیا بھر میں یہ اعزاز حاصل ہے کہ پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ حفاظ تیار کرنے والا ملک ہے جس پر وفاق المدارس کو کئی عالمی ایوارڈ دئیے جا چکے ہیں۔ وفاق المدارس کے زیر اہتمام فائنل امتحانات کی تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں اور ملک بھر کے لیے امتحانی مراکز اور ممتحنین کا انتخاب عمل میں لایا جا چکا ہے عنقریب امتحانات کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔ وفاق المدارس کے صدر مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر اور جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری نے دینی مدارس کے منتظمین بالخصوص شعبہ حفظ کے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اعزاز کا کریڈٹ ان خوش نصیب حضرات کی شبانہ روز محنت کو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرکاری طور پر اس اعزاز کو اتنی پذیرائی نہیں ملتی جتنی ملنی چاہیے۔ انہوں نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم اس عظیم سعادت پر رب ذوالجلال کی بارگاہ میں سجدہ شکر بجا لائے اور قرآن کریم کے خدام کی خدمت اور نصرت کو اپنی ذمہ داری اور سعادت سمجھ کر نبھائیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us