کوئٹہ(آن لائن )بلوچستان میں کم عمری کی شادی کے حوالے سے آج بھی 90 سال پرانا 1929 ء کا قانون لاگو ہے جس میں اس قانون کی خلاف ورزی پر ایک ماہ قید اور ایک ہزار روپے جرمانہ کیا جاسکتا ہے قانون کی رو سے شادی کے لیے کسی بھی لڑکی کی عمر16 سال مقرر ہے۔اس قانون کو موجودہ وقت سے ہم آہنگ کرنے کے لیے جدوجہد کرنے والے سوشل ورکرز سمجھتے ہیں کہ اس قانون میں سقم موجود ہیں۔ جو کم عمری کی شادی روکنے میں رکاوٹ ہیں کم عمری کی شادی کے مضمرات اور بچیوں کو اس سے بچانے
