20

پاکستان کو ایسا کھلاڑی مل گیا کہ سب کرس گیل کو بھول جائیں گے


کراچی (ویب ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی اعظم خان میں چکھے مارنے کی اتنی صلاحیت ہے کہ لوگ کرس گیل کی بیٹنگ بھول جائیں گے۔خیال رہے کہ اعظم خان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی اور سابق کرکٹر معین خان کے صاحبزادے ہیں۔ان کی بیٹنگ کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کے چھکے دیکھ کر لوگ کرس گیل کی بیٹنگ بھول جائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 5 کا آغاز 20 فروری سے ہوگا۔ پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ پی ایس ایل سیزن 5 میں ٹیموں کی کٹ پر نام اردو میں درج ہوگا۔ ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کٹ پر نام انگریزی اور اردو دونوں میں درج ہوگا، تاکہ کھلاڑیوں کی پہچان دنیا بھر میں ہوسکے۔ دوسری جانب پی ایس ایل میں پہلی مرتبہ پاکستان کی قومی زبان “اردو” میں کمنٹری نشر کی جائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کے مداحوں کو کھیل سے جوڑے رکھنے کے لیے ٹیلی ویژن میچ کی براہِ راست نشریات کے دوران انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو میں رواں تبصروں کا بھی اہتمام کیا ہے۔ ‏اس حوالے سے رمیز راجہ، بازید خان، وقار یونس اور عروج ممتاز اردو میں کمنٹری کریں گے۔ سابق کھلاڑیوں پر مشتمل یہ کمنٹری پینل ناظرین کو میچ کے دوران ہر اننگز میں 5 اوورز تک اردو میں کمنٹری فراہم کریں گے جو مقامی چینلز پر نشر ہوگی۔ علاوہ ازیں، پہلی مرتبہ پی ایس ایل 2020ء کےآخری تین میچوں کے دوران اسپائیڈر کیم کے ذریعے کھلاڑیوں اور کمنٹیٹرز کے درمیان رابطہ بھی آن فیلڈ ایکشن کے ذریعے شائقین کرکٹ کو ٹی وی اسکرینز سےجڑے رہنے پر مجبور کرے گا۔ اس دوران گراؤنڈ میں موجود کھلاڑی، کمنٹری باکس میں موجود کمنٹیٹر سے محو گفتگو ہوگا۔ پاکستان سپر لیگ 2020ء کی براڈ کاسٹ کوریج کے دوران کُل 28 کیمراز کا استعمال کیا جائے گا جس میں سپر سلو اور الٹرا موشن کیمراز بھی شامل ہیں۔ لیگ کے دوران سپائیڈر کیم اور ہاک آئی بال ٹریکنگ کا نظام چاروں شہروں، کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچوں کے دوران دستیاب ہوگا۔اس حوالے سے پی سی بی نے پی ایس ایل کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان بھی کردیا ہے۔ آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کے سابق کرکٹر ڈرک نینِز،جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر ایچ ڈی ایکرمن، انگلینڈ کے سابق کرکٹر مارک بُچر، ڈومِنک کورک اور جنوبی افریقہ کی خاتون کمنٹیٹر کاس نائیڈو پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کمنٹری کریںگے جبکہ ڈینی موریسن، مائیکل سلیٹر، ایلن ولکنز اورجونٹی رھوڈز کو کمنٹری پینل میں برقرار رکھا گیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us