work 1 472

” پاکستان یاد رکھے ، طالبان کو اس بات کا مزہ نہیں لینا چاہیے اب اس کام کا وقت آگیا ہے لیکن یہ پاکستان کے بغیر ممکن نہیں ” امریکہ شر انگیزی سے باز نہ آیا، اہم ترین حکومتی عہدیدار کا حیران کن بیان جاری


واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ پاکستان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لائے یا واپس افغانستان دھکیلے اور پاکستان یقینی بنائے کہ طالبان وہاں محفوظ پناہ گاہوں کامزہ نہ لیں۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنوب اور وسط ایشیاکے لیے امریکا کی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہاکہ

پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کرکام کرنے کے متمنی ہیں، افغانستان میں استحکام کو بڑھانے میں پاکستان کا اہم کردار ہے، وقت ہے کہ تمام فریق مذاکرات کی میز پر آئیں،ہم چاہتے ہیں پاکستان بھی اسی پیغام کو تقویت دے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تشویش ظاہر کی ہے کہ دہشتگرد گروہ پاکستان میں محفوظ پناہ گاہیں انجوائے کررہے ہیں، پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان تنظیموں کے خلاف مزید کارروائی کرے۔ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی کوشش کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، دونوں ممالک باہمی تعلقات بہتر بنانے کے لیے کئی ماہ سے کو شش کررہے ہیں، پاکستان اور افغانستان دونوں میں امن سے متعلق وزیراعظم عمران خان کی بات کا خیر مقدم کرتے ہیں، افغانستان کے استحکام میں پاکستان کو اہم کردار ادا کرنا ہے۔امریکی معاون نے کہاکہ ہم نے پاکستان کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ طالبان کیخلاف مز ید اقدامات کرے، پاکستان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لائے یا واپس افغانستان دھکیلے، پاکستان یقینی بنائے کہ طالبان وہاں محفوظ پناہ گاہوں کامزہ نہ لیں۔ایلس ویلز نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے آئندہماہ دورہ پاکستان کی تصدیق کرنے سے گریز کیا۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پومپیوکے دورہ جنوبی ایشیا سے متعلق کوئی نیا اعلان نہیں، امریکی وزیر خارجہ 6 ستمبر کو بھارت سمیت خطے کادورہ کریں گے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us