3

پاک فضائیہ کے بھارتی طیارہ گرانے پر امریکا میں ہلچل


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر کے سابق سیکیورٹی ایڈوائزر جان بولٹن نے اپنی نئی کتاب میں لکھا ہے کہ گزشتہ سال فروری کے آخر میں مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ خود کش حملے کے نتیجے میں46 بھارتی اہلکار ہلاک ہونے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان صورتحال کشیدہ ہو گئی تھی۔ انہوں نے لکھا کہ پاک فضائیہ کے جوابی وار کے نتیجے میں بھارتی طیارہ مگ 21 گرنے پر امریکا میں ہلچل مچ گئی تھی۔بولٹن نے لکھا کہ 27 فروری کی شام کو وائٹ ہاؤس میں اعلیٰ سطح کی میٹنگ ہوئی جس میں امریکی صدر کے ساتھ افغانستان کی کشیدہ صورتحال پربات

چیت کی جانی تھی مگر جلد ہی سان ہان اور ڈن فورڈ پومپیو اور خود جان بولٹن پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا شدہ صورتحال پر بات کرنے لگے۔انہوں نے اس میٹنگ میں شامل لوگوں کے بارے میں بتایا کہ اس میں سیکرٹری آف سٹیٹ مائیک پومپیو، چیئرمین آف دی جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل جوزف فرانسس ڈن فورڈ اور ڈیفنس سیکرٹری پیٹرک سان ہان شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ اس اجلاس کے دوران کافی دیر تک فون کالز کے ذریعے معلومات اکٹھی کی گئیں انہوں نے کہا کہ کسی دوسرے ملک کی صورتحال کو نظر انداز کیا جا سکتا تھا مگر دو جوہری قوتوں کی فوج کی لڑائی کو نظر انداز کرنا پاگل پن ہی کہا جا سکتا تھا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان شروع ہونے والے اس تنازع کی وجہ پلوامہ کا حملہ تھا جس میں اس مقامی کشمیری عادل

احمد ڈار شامل تھا جس نے بھارتی فوج کے وفد پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 46 بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔ جس پر بھارتی حکومت نے نئی دہلی سے پاکستان پر الزام عائد کیا اور جواب دینے کے لیے بالا کوٹ میں حملہ کرنے کی کوشش کی اور نتیجتاً بھارتی طیاروں کو اپنا پے لوڈ بھی گرا کر بھاگنا پڑا۔ بالا کوٹ میں بھارت کے حملے نے دنیا کو خوفزدہ کر دیا تھا کیونکہ بھارت کے اس حملے سے پاکستان کا جواب دینا انتہائی ضروری تھا جس کے نتیجے میں یقیناً دو ایٹمی قوتوں کا ٹکراؤ بڑی تباہی کا سبب بن سکتا تھا۔ تاہم پاکستان نے صبر سے انتظار کیا لیکن جب 27 فروری کو ایک اور بھارتی طیارہ اپنے علاقے میں داخل ہوا تو اسے مار گرایا، بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن ورتھمن کو مشتعل علاقہ مکینوں نے پکڑا 60 گھنٹے پاکستان میں رکھا اور یکم مارچ کو بھارت کے حوالے کردیا گیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us