14 9

پاک فوج عوام کی خدمت کے لیے میدان میں آ گئی


اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پاک فوج عوام کی خدمت کے لیے میدان میں آ گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج نے تمام طبی سہولیات کرونا کے خطرے سے نمٹنے کے لیے وقف کر دیں۔ ملٹری اسپتال میں کرونا معانت ڈیسک تشکیل دے دیا گیا ہے۔ملک بھر کے فوجی اسپتالوں میں

کرونا وائرس کی جانچ کے لیے لیبارٹری موجود ہے۔قومی سلامتی کمیٹی کی 13مارچ کی سفارشات پر موثر عملدرآمد جاری ہے۔ آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف پتھالوجی میں مرکزی لیبارٹری قائم کر دی گئی ہے۔ملٹری اسپتال میں کووڈ-19 معاونت ڈیسک تشکیل دے دیا گیا ہے۔مسلح افواج،حکومت اور صوبائی انتظامیہ کی مکمل معاونت کر رہےہیں۔مسلح افواج کی تمام طبی سہولیات آپریشنل ،ہر قسم کی صورت سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مسلح افواج صورتحال سے نمٹنے کے لیے سول حکومت کے ساتھ ہے۔آرمی چیف نے کمانڈرز کو تمام ضروری اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر فوری اقدامات کیے جائیں۔مسلح افواج صورتحال سے نمٹنے کے لیے وفاق و صوبائی انتظامیہ سے رابطے میں ہے۔ گذشتہ ہفتے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کی تھی، جس میں ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے قومی سطح پر اقدامات کی بھرپور مدد کی جائے کانفرنس میں لائن آف کنٹرول کی صورتحال، جیواسٹریٹجک ماحول، مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال ، افغان امن عمل سمیت مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کورونا وباء سے نمٹنے کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔ کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔ آرمی چیف نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے قومی سطح پر اقدامات کی بھرپور مدد کی جائے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ علاقائی امن واستحکام کا راستہ افغانستان سے ہوکر گزرتا ہے۔ مشترکہ کوششوں اور تحمل کے ساتھ تمام چیلنجز پر قابوپایا جاسکتا ہے۔ پاکستان مخلصانہ طور پر اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us