اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف سیاسی و دفاعی تجزیہ کا ر لیفیٹننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دینے کے اپنے فیصلے کو جہالت قرار دے دیا ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کےدوران گفتگو کرتے ہوئے امجد شعیب کہتے ہیں کہ وہ اپنی جہالت کا اعتراف کرتے ہیں کہ
انھوں نے پاکستان تحریک انصاف کوووٹ دیا۔ امجد شعیب کاکہناہے کہ جب کوئی دو سال کا بچہ بھی کسی گرم چیز کو ہاتھ لگاتا ہے تو وہ یہ فیصلہ کرلیتا ہے کہ آئندہ وہ ایسا کام نہیں کرے گا۔اس مثال سے ظاہر ہوتا ہے کہ امجد شعیب بھی کئی ایسے لوگوں میں شامل ہیں جنھوںنے نظریاتی بنیادوں پر تحریک انصاف کو ووٹ دیا لیکن اب وہ عمران خان حکومت کی کارکردگی سے کچھ زیادہ خوش نہیں ہیں۔
آئندہ وہ ایسا کام نہیں کرے گا۔اس مثال سے ظاہر ہوتا ہے کہ امجد شعیب بھی کئی ایسے لوگوں میں شامل ہیں جنھوںنے نظریاتی بنیادوں پر تحریک انصاف کو ووٹ دیا لیکن اب وہ عمران خان حکومت کی کارکردگی سے کچھ زیادہ خوش نہیں ہیں۔