1

پرعزم طریقے سے خدمات سرانجام دیتے رہیں گے، سربراہ پاک فوج


راولپنڈیّ(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر عید انتہائی سادگی سے منا رہی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی کے پونا سیکٹر کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف نے عید کا دن اگلے مورچوں پر جوانوں کے ساتھ گزارا، پاک فوج کے سربراہ نے ملک میں قیام امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کیں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے

کورونا وائرس وبا سمیت ملک کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے بھی دعا کی اور اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے خطاب بھی کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے جوانوں کے پیشہ وارانہ مہارت اور آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی۔آرمی چیف نے بھارتی فورسز کی جانب سے خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دینے جوانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے

جوان دفاع وطن کی خاطر گھروں سے دور خدمات سرانجام دے رہے ہیں، ہم مادر وطن کے دفاع کے لیے پرعزم طریقے سے خدمات سرانجام دیتے رہیں گے، پاک فوج کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر عید انتہائی سادگی سے منا رہی ہے۔اس سے قبل پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے ’’آئی ایس پی آر ‘‘ کی جانب سے کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے پوری قوم کو عید الفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہم موجودہ چیلنجز سے عہدہ برآں ہونے کے لیے اللہ سے رہنمائی اور رحمت کے طالب ہیں۔رواں برس عید اس

موقع پر آئی ہے جب پوری دنیا کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے اور پاکستان میں بھی ایک ہزار سے زائد افراد جانوں کی بازی ہار گئے اور 54 ہزار سے زائد متاثر ہیں جب کہ لاہور سے کراچی پہنچنے والے پی آئی اے کے طیارے کے رہائشی علاقے پر گرنے سے 90 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us