25 1

پشاور بی آ ر ٹی میں 100روپے سے کم ٹکٹ رکھا گیاتو سالانہ حکومتی خزانے پر کتنے ارب روپے کا بوجھ پڑے گا ؟تہلکہ خیز انکشافات


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ماہر معیشت ڈاکٹر فرخ سلیم نے کہا ہے کہ پشاور بی آر ٹی دنیا کا مہنگا ترین بس سسٹم کا منصوبہ ہے، دنیا میں مہنگی بی آ رٹی استنبول کی تھی جہاں 8.8ملین ڈالر فی کلومیٹر خرچ آیا تھا،لاہور بی آر ٹی 11ملین ڈالر فی کلومیٹر جبکہ پشاور بی آر ٹی 22ملین ڈالر فی کلومیٹر میں بنی ہے، پشاور بی آر ٹی سبسڈی کے بغیر نہیں چل سکتی ہے، پشاور بی آ ر ٹی میں 100روپے سے کم ٹکٹ رکھا گیا تو سالانہ 5ارب روپے کی سبسڈی دینی پڑے گی۔نجی ٹی وی جیو کے پروگرام میں ان کا کہناتھا کہ عمران خان کے دعوے کے برعکس بی آر ٹی کوریڈور کا 11کلومیٹر حصہ ایلیویٹڈ بنایا گیا ہے، منصوبے کا افتتاح ہونے کے بعد بھی سائیکل ٹریک نہیں بنایا جاسکا ہے، بی آر ٹی میں دو درجن سے زائد مقامات پر چھوٹی بڑی تبدیلیاں کی گئیں جس کی وجہ سے منصوبے کی لاگت 49ارب روپے سے بڑھ کر 71ارب تک پہنچ گئی۔ماہر معیشت ڈاکٹر فرخ سلیم نے کہا کہ حکومت کوئی بھی ہو پاکستان میں منصوبوں کی لاگت ابتدائی تخمینے سے دو تین سو سے پانچ سو گنا زیادہ بڑھ جاتی ہے، پشاور بی آر ٹی دنیا کا مہنگا ترین بس سسٹم کا منصوبہ ہے، پاکستان سے باہر استنبول میں سب سے زیادہ مہنگا بی آر ٹی منصوبہ بنا تھا جہاں

8.8ملین ڈالر کا ایک کلومیٹر بنا تھا، پاکستان کی بی آر ٹیز نے لاگت میں دنیا بھر کی بی آر ٹیز کاریکارڈ توڑ دیا، لاہور کی بی آر ٹی ہمیں 11ملین ڈالر فی کلومیٹر میں پڑی جبکہ پشاور کی بی آر ٹی نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے اور اس کا فی کلومیٹر خرچہ 22ملین ڈالر ہے۔ڈاکٹر فرخ سلیم کا کہنا تھا کہ بیجنگ بی آر ٹی کا انفرااسٹرکچر پشاو ر بی آر ٹی کے مقابلہ میں کہیں زیادہ وسیع ہے، بیجنگ میں 24ہزار بسیں چل رہی ہیں جبکہ پشاور میں 300بسیں چلیں گی، پشاور بی آر ٹی میں لاہور اور اسلام آباد بی آر ٹیز میں سہولتوں میں کوئی خاص فرق نہیں ہے۔ فرخ سلیم نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے بی آر ٹی پر 35سوالات اٹھائے تھے، ہائیکورٹ نے پوچھا تھا کہ بی آر ٹی کیلئے اتنا بھاری قرضہ لینے کی کیا ضرورت تھی، دوسرا سوال تھا کہ پنجاب میں بلیک لسٹ کنسلٹنٹ کو پشاور بی آر ٹی کیوں دی گئی، پشاور بی آر ٹی سبسڈی کے بغیر نہیں چل سکتی ہے، پشاور بی آ ر ٹی میں 100روپے سے کم ٹکٹ رکھا گیا تو سالانہ 5ارب روپے کی سبسڈی دینی پڑے گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
2 دن اتنے بجے تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
2 دن تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
5 3
اڑھائی سال میں 14ہزار ارب کا قرضہ
4 2
52 فیصد پاکستانی آبادی ہائی بلڈ پریشر کا شکار
موبائل اکاؤنٹ
مافیاز نے لوگوں کے موبائل اکاؤنٹ سے پیسے نکلوانے کا نیا طریقہ ڈھونڈلیا
چینی
ایک اور چینی اسکینڈل
ٹرمپ
50فیصد تعلیمی وظائف پاکستانی خواتین کو دئیے جائیں ٹرمپ

تازہ ترین ویڈیو
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
5 4
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں

دلچسپ و عجیب
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
11 6
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu