11

پشاور ہائیکورٹ نے پولیس کا شہری کو برہنہ کرکے مارنےکا نوٹس لے لیا


پشاور (این این آئی)پشاور ہائیکورٹ نے پولیس کا شہری کو برہنہ کرکےمارنے کا نوٹس لے لیا۔آئی جی پی خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ اور سی سی پی او کو عدالت میں پیش کیا گیا، جسٹس قیصر رشید نے آئی جی پی سے سوال کیا کہ آئی جی صاحب یہ ہو کیا رہا ہے، پولیس کس سمت جا رہی ہے؟ جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ پولیس کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہے، دوسری طرف ایسے واقعات ہور ہے ہیں، اس واقعے نے معاشرے کے بنیادوں کو ہلا کررکھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ نے لوگوں کو صدمے میں ڈال دیا ہے، کچھ کالی بھیڑیوں کی وجہ سے پورا ڈیپارٹمنٹ بدنام ہوا ہے۔

جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ آپ لوگوں نے ابنارمل لوگوں کو ایس ایچ او بنایا ہے، ایس ایچ او کی بڑی ذمہ داری ہوتی ہے۔جسٹس قیصر رشید کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او بنانے سے پہلے ٹیسٹ کیا کریں کہ ذہنی توازن ٹھیک ہے یا نہیں، انکوائری کریں،ایسا نہ ہو کہ انکوائری میں اپنے بندوں کو کلین چٹ دیں۔انہوں نے ہدایت کی ہے کہ اس واقعے میں ملوث لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کریں۔دوسری جانب آئی جی ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے کہا کہ گزشتہ روز افسوسناک واقعہ پیش آیا، ایس ایچ او اور

پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی آپریشن کا بھی اس واقعے میں کردار تھا، اْن کو بھی ہٹادیا ہے۔ اس پر عدالت نے کہا کہ انکوائری کریں، کسی کو مت چھوڑیں اور واقعہ میں جو بھی ملوث ہوں ان کو سخت سزا دیں۔عدالت نے کہا کہ اْمید ہے آپ اس واقعے کے کرداروں کو منطقی انجام پہنچائیں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
29
پریزائڈنگ آفیسر لیاقت علی بھٹہ نے تہلکہ خیز ویڈیو پیغام جاری کردیا
28
وزیر اعظم کب تک اسمبلیاں تحلیل کر سکتے ہیں؟ سینئر صحافی کی بڑی خبر
27
عمران خان کیا کرنے والے ہیں؟ اعتزاز احسن نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
26
پی ٹی آئی کا بڑا فیصلہ، نیا کھلاڑی میدان میں اُتار دیا
25
گوشت گدھے کا ہے یا بکرے کا، ایک منٹ میں پتہ لگائیں
24
سینیٹ انتخابات کے لیے کتنے اراکین بِک چکے ہیں؟ تعداد سامنے آگئی

تازہ ترین ویڈیو
25
گوشت گدھے کا ہے یا بکرے کا، ایک منٹ میں پتہ لگائیں
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
5 4
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا

دلچسپ و عجیب
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
11 6
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us