15 6

پنجاب حکومت کے خلاف سرگرم تحریک انصاف کے ارکان صوبائی اسمبلی سے متعلق خفیہ رپورٹ


لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت کے خلاف سرگرم تحریک انصاف کے ارکان صوبائی اسمبلی سے متعلق خفیہ رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھیج دی گئی۔اعلیٰ حکومتی عہدیداران نے پنجاب حکومت کے خلاف سرگرم تحریک انصاف کے ارکان صوبائی اسمبلی کے حوالے سے روزنامہ 92نیوز کو بتایا کہ ایک ٹاپ سول انٹیلی جنس ایجنسی نے متعلقہ ممبران کی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک خفیہ رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھیجی جس میں بتایا گیا ہے کہ مسائل کے حل کی یقین دہانی کے باوجود صوبائی حکومت پر بے جا دبائو بڑھانے کی سوچی سمجھی کوشش کی جارہی ہے جس کا مقصد اپنے متعلقہ حلقوں میں اپنی مرضی کے افسران کو تعینات کروانا اور زیادہ ترقیاتی فنڈز حاصل کرنا ہے ،انکے مطابق صوبائی حکومت کے خلاف سرگرم اصل ارکان تحریک انصاف کی تعداد 10 سے کم ہے جبکہ وہ دبائو بڑھانے کے لئے 20 ارکان کی حمایت کا دعویٰ کرتے ہیں،ان میں 2سے 3 ارکان زیادہ متحرک ہیں جبکہ باقی پس منظر میں رہتے ہیں، متعلقہ ممبران صوبائی اسمبلی میڈیا کے ذریعے حکومت کے خلاف پراپیگنڈہ اور افواہیں پھیلانے میں ملوث ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خفیہ رپورٹ جائزے کے لئے وذیر اعظم کو بھی بھیجی جائے گی، وزیراعظم پنجاب حکومت کے خلاف سرگرم ارکان کی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک سے زائد ذرائع سے انفارمیشن حاصل کرنے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں ،وزیر اعظم یہ جاننا چاہتے ہیں کیا پنجاب حکومت کو واقعی کسی خطرے کا سامنا ہے اور پارٹی سے تعلق رکھنے والے کتنے ارکان صوبائی اسمبلی ذاتی مفادات کے لئے صوبائی حکومت کے خلاف سرگرم ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں ناراض ارکان پر مشتمل ہم خیال گروپ میں غضنفر عباس، محمد علی رضاخان خاکوانی،مامون تارڑ،خواجہ محمد داؤد سلیمانی، محمد عامر عنایت شہانی، محمد احسن جہانگیر، صاحبزادہ غزین عباسی، تیمور علی لالی، غضنفر عباس شاہ، سردار محی الدین کھوسہ، سردار شہاب الدین خان اور محمد اعجاز حسین شامل تھے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us