پنجاب میں تبدیلی کا امکان ، عید کے بعد صوبے میں نئے چہرے متعارف کروانے کا فیصلہ


لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار وزراءکی کارکردگی کے حوالے سے ایکشن میں آگئے اور عید کے بعد کابینہ میں ردوبدل کا بھی امکان ہے ، کارکردگی رپورٹ مانگنے کاباقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے جس میں 2 سالہ کارکردگی کے حوالے سے سوالات اور کفایت شعاری مہم کےاقدامات کے بارے میں پوچھا گیا ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے

صوبائی وزرا سے 2 سالہ کارکردگی کی رپورٹ مانگ لی، کارکردگی نہ دکھانے والے 6 وزرا پر فراغت کی تلوار لٹکنے لگی۔ پنجاب میں عید کے بعد مرحلہ وار کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا ہے، صوبائی وزرا سے کارکردگی رپورٹ مانگنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں وزرا سے ان کی 2 سالہ کارکردگی کے حوالے سے سوالات پوچھے گئے ہیں جب کہ متعلقہ وزارتوں میں کفایت شعاری مہم، عوامی مسائل کے حل سمیت وزارتوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے

اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق پوچھا گیا ہے۔وزرا سے کہا گیا ہے کہ 2 سال میں تحریک انصاف کے منشور میں شامل نکات پر عملدرآمد کے حوالے سے بنائی جانے والی حکمت عملی اور اقدامات کی تفصیل سے آگاہ کیا جائے۔ اخباری ذرائع کے مطابق ناقص کارکردگی پر خاتون وزیر سمیت 7صوبائی وزرا کو نااہلی کے باعث ہٹانے جانے کا امکان ہے، ان وزرا کو کابینہ سے فارغ کیا جا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ موجودہ حکومت کو یہ کریڈٹ تو دیا جاسکتا ہے کہ کچھ ہی عرصے بعد وزراء کو کارکردگی کی بنیاد پر تبدیل کر دیا جاتا ہے، حال ہی میں وزیر اعظم عمران خان بھی وفاق میں تبدیلیاں لائے

ہیں، اس تبدیلی کی لہر میں فردوس عاشق اعوان کو رگڑا لگ گیا ہے جبکہ انکی جگہ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ اور وزارتِ اطلاعات ونشریات کا قلمدان شبلی فراز کو سونپ دیا گیا ہے جبکہ کچھ دن قبل وزیر اعظم کی جانب ڈاکٹر شہباز گل کو بھی معاون خصوصی کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us